مشرف 31جولائی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست میں سابق آمر نہیں ، عام شہری کی حیثیت سے آئے ہیں ، فیصل چوہدری ، نواز شریف پر فوجداری مقدمہ تھا ، سزا کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی ، 31جولائی والا سپریم کورٹ کا فیصلہ مماثلت نہ رکھتا ، طارق محمود
منگل 28 جنوری 2014 22:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 جنوری ۔2014ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پر ویز مشرف کی وکلاء ٹیم میں شامل فیصل چوہدری نے کہاہے کہ پرویز مشرف 31جولائی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست میں سابق آمر نہیں ، عام شہری کی حیثیت سے آئے ہیں ، سپریم کورٹ انصاف کے تقاضے پورے کرے۔برطانو ی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نظر ثانی کی اس درخواست میں عدالت سے زائد معیاد کی حد ختم کرنے سے متعلق استدعا کی جائیگی اور اس میں وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست کو بنیاد بنایا جائیگا جو اْنھوں نے پرویز مشرف کے طیارے کو اغوا کرنے کی سازش کے مقدمے میں سزا کے خلاف دائر کی تھی ۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ 31 جولائی کے فیصلے میں نہ تو اْن کے موکل پرویز مشرف کو سنا گیا اور نہ ہی اعلیٰ عدلیہ کے ان ججوں کو سنا گیا جنھوں نے پرویز مشرف کے دوسرے عبوری حکم نامیکے تحت اپنے عہدے کا حلف اْٹھایا تھا۔(جاری ہے)
فیصل چوہدری نے کہاکہ پرویز مشرف اس درخواست میں کوئی سابق آمر نہیں بلکہ عام شہری کی حیثیت سے آئے ہیں اور سپریم کورٹ اس ضمن میں انصاف کے تقاضے پورے کرے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صابق صدر جسٹس ریٹائرڈ طارق محمود نے کہا کہ نواز شریف پر فوجداری مقدمہ تھا جس میں سزا کے خلاف اْنھوں نے نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی جبکہ 31 جولائی والا سپریم کورٹ کا فیصلہ اس سے مماثلت نہیں رکھتا۔ اْنھوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے وکلا یہ موقف ضرور اختیار کرسکتے ہیں کہ جس وقت عدالت نے فیصلہ دیا اْس وقت اْن کے موکل ملک میں موجود نہیں تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.