سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایل پی جی کوٹہ کیس میں نظر ثانی کی درخواست دائر
جمعرات 30 جنوری 2014 13:02
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایل پی جی کوٹہ کیس میں نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی گئی ۔ محمد اظہر صدیق ایدووکیٹ کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں سپریم کورٹ سے التجا کی گئی ہے کہ نظر ثانی کو اپیل کے طور پر سنا جائے۔
(جاری ہے)
آئین کے آرٹیکل 184(3) میں براہِ راست درخواست کے بعد اپیل کا کوئی حق نہیں لہٰذا آئین کے آرٹیکل 188 کو سامنے رکھتے ہوئے اِس نظر ثانی کی درخواست کو اپیل کے طور پر سنا جائے۔
اس درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کو اِس بات کی بھی تشریح کرنی چاہیے کہ معاہدہ جات جن پر عملدرآمد ہو چکا ہو اور کوئی متاثر فریق عدالت کا دروازہ نہ کھٹکھٹائے کیا اُن کو منسوخ کیا جاسکتا ہے بالخصوص اُن معاہدہ جات میں سے حاصل ہونے والی رقم، منافع یا ٹیکسز منتقل ہو جائیں تو کیا اِس کا اثر زائل ہو جائے گا؟ ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.