مولانا فضل الرحمن نے تحفظ پاکستان ایکٹ کو ایمر جنسی کے مترادف قرار دیدیا ، مشاورت کر کے قانون میں ترمیم کی جائے ،طالبان سے مذاکرات بارے ہم سے مشاورت کرلی جاتی تو پوزیشن مزید بہتر ہوجاتی ، قومی اسمبلی میں خطاب
پیر 3 فروری 2014 23:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 فروری ۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے تحفظ پاکستان ایکٹ کو ایمر جنسی کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سے مشاورت کر کے قانون میں ترمیم کی جائے طالبان سے مذاکرات بارے ہم سے مشاورت کرلی جاتی تو پوزیشن مزید بہتر ہوجاتی ۔
(جاری ہے)
پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پورے ملک میں عدم تحفظ کااحساس ہے انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ نے ایک میکنزم تشکیل دیاتھا اس کے ساتھ کٹمنٹ کرنے کے بعد اسے نظرانداز کردیاگیا ہم سے مشاورت کرلی جاتی تو ہم اپنا مشورہ ضرور دیتے طاقتور پوزیشن ہوجاتی ہم تعاون کریں گے اوردعاگو ہیں تاہم بطور جماعت اس عمل سے لاتعلق رہیں گے مولانا فضل الرحمان نے تحفظ پاکستان ایکٹ کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے ایمرجنسی کے مترادف قرار دیدیا انہوں نے کہاکہ اگر علماء اورمدارس کے طلبہ کو شک کی بنیاد پر پکڑاجائیگا کیا یہ جائز ہوگا ہم اس کو مسترد کرتے ہیں حکومت کافرض تھا کہ ہم سے مشاورت کرتے انہوں نے کہاکہ ہم اس طرح آمر اورمارشل لاء کے قوانین کو تحفظ فراہم کررہے ہیں مذہبی طبقے کواقلیتوں کے برابر حقوق دیں تو بہتر ہوگا یہ قانون پیش نہ کریں ہم سے مشاورت کرکے ترمیم کی جائے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.