پنجاب اسمبلی میں آزاد اراکین کاحکومت کی حمایت کے باوجود نظر اندازکئے جانے پر الگ گروپ بنا کر جدوجہد کا فیصلہ ،الگ نشستوں کی درخواست پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپنا پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کیلئے نام مانگ لیا ،دوسرے اراکین اسمبلی کے برعکس حکومت نے ہمیں مکمل طور پر نظر انداز کررکھا ہے ،اپنے حلقوں کی عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرینگے‘ علی سلمان
منگل 4 فروری 2014 21:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 فروری ۔2014ء) پنجاب اسمبلی میں پانچ آزاد اراکین اسمبلی نے حمایت کے باوجود حکومت کی طرف سے نظر اندازکئے جانے پر الگ گروپ بنا کر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کرلیا ،ا لگ نشستوں کی درخواست پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپنا پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کیلئے نام مانگ لیا ۔آزاد ارکان سردار نصر اللہ دریشک ، احسن ریاض فتیانہ ، نجیب االلہ نیازی ، رزاق نیازی اور علی سلمان کی طرف سے دسمبر میں دی جانے والی درخواست میں کہا گیا تھا کہ وہ آزاد حیثیت میں منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے کسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی اس لئے انکو ایوان میں الگ نشستیں الاٹ کی جائیں ۔
ان پانچ ارکان نے وزیر اعلی پنجاب ،اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب اور بجٹ کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا تھا اور حکومتی بنچوں پر بیٹھتے تھے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق اسپیکر کودی جانے والی درخواست میں نجیب اللہ نیازی کے دستخط موجود نہیں تھے ۔اسمبلی ذرائع کے مطابق درخواست دینے والے اراکین اسمبلی کو اپنا پارلیمانی لیڈر نامزد کر کے آگاہ کرنے کیلئے خط ارسال کردیا گیا ہے ۔
علی سلمان نے ” این این آئی “ کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پانچ اراکین اسمبلی نے دسمبر میں اس سلسلہ میں درخواست دی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے اراکین اسمبلی کے برعکس حکومت نے ہمیں مکمل طور پر نظر انداز کررکھا ہے جسکے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنا الگ گروپ تشکیل دے کر اپنے حلقوں کی عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نجیب اللہ نیازی کی طرف سے کچھ وضاحت نہیں ملی اس لئے ان سے رابطہ کیا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.