بھارت نے پاکستان کے علاوہ 180 ممالک کے شہریوں کیلئے آمد پر ویزادینے کی سکیم شروع کردی
جمعرات 6 فروری 2014 13:36
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) بھارت کی حکومت نے سیاحت اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے ملک میں آمد پر سیاحوں کو ویزے دینے کی سکیم کو پاکستان اور افغانستان کے علاوہ 180 ممالک تک بڑھا دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سکیم سے صرف آٹھ ممالک کے شہری فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے جن میں پاکستان اور افغانستان کے شہری شامل ہیں حکومت اس سکیم پر اکتور سے عمل درآمد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
بھارت آمد پر فن لینڈ، جاپان اور سنگاپور صرف 11 ممالک کے شہریوں کو ویزا دیتا ہے۔ملک کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی راجیو شکلا نے کہا کہ ہم نے 180 ممالک سے آنے والے سیاحوں کو آمد پر ویزا دینے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو ضروری اقدامات کرنے کے لیے پانچ سے چھ مہینے لگیں گے۔(جاری ہے)
ہمیں امید ہے کہ ہم اس پر آنے والے سیاحت کے سیزن میں اکتوبر سے عمل سے عمل درآمد کر لیں گے۔
انھوں نے اس کی کوئی وضاحت نہیں دی کہ پاکستان، افغانستان، سوڈان، ایران، عراق، نائجیریا، سری لنکا اور صومالیہ کے شہریوں کو اس سکیم میں کیوں شامل نہیں کیا گیا۔راجیو شکلا نے کہا کہ بھارت کے 26 ہوائی آڈوں پر ملک میں آمد پر الیکٹرانک نظام کے ذریعے ویزا لینے کی سہولت موجود ہو گی اور اس ویزے کی مدت 30 دن ہوگی جو سیاح کے آمد کی تاریخ سے شمار ہونگے۔راجیو شکلا نے فیصلے کو تاریخی‘ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے سیاحت کو بڑا فروغ ملے گا۔حکومت ایک ویب سائٹ تیار کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جس کے ذریعے سیاح ویزے کیلئے درخواست دیں سکیں گے اور ویزے کی فیس جمع کرا سکیں گے۔ درخواست کے تین کے بعد کسی پر ہوائی آڈے پر آمد پر ویزا مہیا کر دیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.