حیدرآباد میں زیر علاج خاتون ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث جاں بحق ہوگئی ،ورثاء کا لاش رکھ کر دھرنا
جمعہ 7 فروری 2014 12:50
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) حیدرآباد میں زیر علاج خاتون ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث جاں بحق ہوگئی ،ورثاء نے سول ہسپتال کے مرکزی دروازے کے سامنے لاش رکھ کر احتجاجی دھرنا د یا ،سول ہسپتال حیدرآباد کے گائنی وارڈ تھری میں زیر علاج قاسم پنہور کی رہائشی خاتون 27 سالہ حمیدہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث جاں بحق ہوگئی۔
(جاری ہے)
متوفی خاتون کے ورثاء نے سول ہسپتال کے مرکزی دروازے کے سامنے لاش رکھ کر احتجاجی دھرنا دیا اور ٹائر نذرآتش کرکے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرین کے مطابق مسماة حمیدہ کے آپریشن کے دوران ڈاکٹرز نے اچانک خون کا بندوبست کرنے کا کہا جو ہمارے لئے فوری طور پر ممکن نہ تھا جس پر ڈاکٹرز نے خون کا فوری انتظام کرنے کے بجائے مریضہ کو تڑپتا ہوا چھوڑ دیا اور شکایت کرنے کے باوجود کوئی ڈاکٹرز مریضہ کے چیک اپ کے لئے نہیں آیا اور اس نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی۔
مظاہرین نے حکومت سندھ مطالبہ کیا کہ سول ہسپتال کے ڈاکٹرز کی غفلت کا نوٹس لے کر متعلقہ ڈاکٹرز کو برطرف کیا جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آسان اور محفوظ سفرِ حج – پہلی بار کیش لیس سُلیس حج کارڈ کا آغاز
-
پاکستانی طالب علموں کے ہاسٹل پر حملہ، جماعت اسلامی کا کرغزستان سفارتخانے کے باہر احتجاج
-
یمن کے قریب تیل کا جہاز میزائل حملے کا نشانہ
-
محسن نقوی کی سعودی سفارت خانے آمد، سعودی سفیر سے گفتگو میں مختلف امور پر تبادلہ خیال
-
کرغزستان میں تمام پاکستانیوں کو تاحکم ثانی گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، وزیر اطلاعات
-
سپیکر قومی اسمبلی کا بشکیک میں پاکستانی طلباء کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر گہری تشویش کا اظہار
-
پاکستانی طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کرغز حکام سے رابطہ کیا گیا ہے،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
-
بشکیک میں پاکستانی سفارت خانہ کرغز حکام کے ساتھ رابطے میں ہے ، ترجمان دفتر خارجہ
-
وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی سفیرسے ٹیلی فونک رابطہ، پاکستانی طلبا ء کو ہر قسم کی مدد و معاونت فراہم کرنے کی ہدایت
-
عمران خان کی ایک جھلک دیکھ کر عوام کا اٹھنے والا شور بھی ان کو سنائی نہیں دے رہا،یاسمین راشد
-
آپ لوگوں کے دل میں بانی پی ٹی آئی کی محبت کو سلاخوں کے پیچھے قید کر سکیں گی ‘ یاسمین راشد
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12فیصد تک اضافہ متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.