طالبان کی خواہشات ، اندرونی معاملات اور ایجنڈے کا علم نہیں ،عمران خان کیسے نمائندگی کرسکتے ہیں‘میاں محمود الرشید
جمعہ 7 فروری 2014 17:38
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ دینے پرمجبور کیاجائیگا،ہفتے کی چھٹی کو ختم کرنے سمیت دیگر معاملات پر بھی جمع کرائی گئی قراردادیں منظور کرانے کی کوشش کریں گے ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے گڑھے مردے اکھاڑنے کی بجائے ماضی قریب کے آڈٹ پیراز اور رپورٹس کو زیر غور لانا کا فیصلہ کیا ہے ، ہمیں طالبان کی خواہشات ، اندرونی معاملات اور ایجنڈے کا سرے سے علم نہیں پھر عمران خان کیسے انکی نمائندگی کرسکتے ہیں ۔
پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس میں ہمارا فوکس بلدیاتی انتخابات اور امن و امان کی صورتحال ہوگا ۔(جاری ہے)
کوشش کریں گے کہ حکومت پر دباؤ ڈال کراس سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ لی جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے ابھی بریفنگ ہوئی ہے ۔
اسکا باضابطہ اجلاس 11فروری سے شروع ہونا تھا جو پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی وجہ سے ملتوی ہوگیاہے اور اب یہ مارچ کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوگا جس کا محکمہ ریو نیوسے آغاز کرینگے ۔ ہم نے تمام محکموں کو پابند کیا ہے کہ پی اے سی کے اجلاس میں ہر محکمے کا پرنسپل اکاؤنٹنٹ آفیسر اپنے محکمے کے متعلق سوالات کے جوابات دینے کے لئے موجود ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم گڑھے مردے اکھاڑنے کی بجائے ماضی قریب کے آڈٹ پیراز اور رپورٹس کودیکھیں گے اور بے قاعدگیوں پرکسی صورت معاف نہیں کیاجائیگا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں وہ کس طرح طالبان کی نمائندگی کرسکتے ہیں جبکہ ۔ہمیں طالبان کے گروپس ، انکی خواہشات اورایجنڈے کا ہی علم نہیں ۔تحریک انصاف نے کہا ہے کہ خیبر پختوانخواہ حکومت سب سے بڑی اسٹیک ہولڈر ہے ہم اس حوالے سے ضرور سہولیات فراہم کرینگے ۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.