کارکنوں کا ماورائے عدالت قتل ،گورنر سندھ کاوفاقی حکومت کی اہم شخصیت سے رابطہ
ہفتہ 8 فروری 2014 15:43
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) ایم کیو ایم کی جانب سے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل اور لاپتہ کیے جانے پر احتجاج کے بعد گورنر سندھ نے وفاقی حکومت کی اہم شخصیت سے رابطہ کر کے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا ، وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو کو پینتالیس لاپتہ اور دس کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کیے جانے کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور آپریشن کی نگرانی کے لئے کمیٹی بنائے جانے کا مطالبہ کیا تھا ، جس کے بعد گورنر سندھ نے وفاقی حکومت کی اعلی شخصیت سے رابطہ کر کے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گورنر سندھ کو پیغام دیاہے کہ وہ ایم کیو ایم کے کراچی آپریشن سے متعلق تمام تحفظات دور کرنے کے لئے تیار ہے اور بہت جلد وزیر اعظم میاں نواز شریف وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے کراچی آپریشن سے متعلق بریفنگ لیکر ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کریں گے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار یا وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈار آئندہ ہفتے کراچی کا دورہ کریں گے اور امن و امان کے حوالے سے بریفنگ لے کر وزیر اعظم کو اپنی رپورٹ پیش کرینگے۔مزید اہم خبریں
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.