سعودی شہزادے سلمان بن سلمان بن عبدالعزیز کی لاہور آمد، وزیراعلیٰ، صوبائی وزراء اوراعلیٰ حکام نے پرتپاک استقبال کیا،ائیر فورس کے چاک و چوبند دستے نے سعودی مہمانوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا ،سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ،سعودی وفد نے بادشاہی مسجداورلاہور میوزیم کا دورہ کیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مسجد کی تاریخی اہمیت سے آگاہ کیا،عجائب گھر کے دورہ کے دوران سعودی وفد کاتاریخی نواردات میں گہری دلچسپی کا اظہار، وفد نے گندھارا گیلری اور مختلف گیلریوں کے حصے دیکھے،گورنر ہاوٴس میں نیزہ بازی اورپولو گراوٴنڈ میں پولو میچ دیکھا،سعودی شہزادہ کو شہباز شریف نے ایئر پورٹ پر رخصت کیا
ہفتہ 8 فروری 2014 20:48
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 فروری ۔2014ء) سعودی عرب کے کمیشن برائے سیاحت و نوادرات کے چیئرمین شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز لاہو رپہنچے تو ائیرپورٹ پر وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے سعودی شہزادے کا پرتپاک استقبال کیا۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر، صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری اور اعلیٰ سرکاری حکام ائیرپورٹ پر موجود تھے۔
اس موقع پر ائیر فورس کے چاک و چوبند دستے نے سعودی مہمانوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا ، سعودی شاہی مہمان اور انکے وفد کو خوش آمدید کہنے کیلئے مال روڈ کو خیر مقدمی بینرز ،سعودی مہمان کی قدر آور تصاویر اور خوبصورت پھولوں سے سجایا گیا جبکہ اس موقع پر لاہور میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا عظیم دوست ہے اور سعودی شہزادہ اور ان کے وفد کے حالیہ دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.