آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا ، سردی کی شدت میں کمی نہ ہوسکی ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت بعض علاقوں میں دھوپ نکل آئی ، شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے،موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ، دو سے تین روز میں پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے ،محکمہ موسمیات
اتوار 9 فروری 2014 14:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا ،تاہم سردی کی شدت میں کمی نہ ہوسکی ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت بعض علاقوں میں دھوپ نکل آئی ، شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے جبکہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ، دو سے تین روز میں پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے متعدد علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا تاہم سردی کی شدت برقرار رہی برفباری رکنے کے بعد لوگ گھروں کی چھتوں اور راستوں سے برف ہٹانے کا کام کر تے مصروف دکھائی دیئے بلوچستان کے شمالی علاقوں کے پہاڑوں میں جمی برف کی وجہ سے سردی کم ہونے کا نام ہی نہیں لیا اور سورج کی کرنیں بھی بے اثر ہوگئیں۔(جاری ہے)
قبائلی علاقوں کرم ایجنسی اور ملحقہ علاقوں میں سردی میں اضافے نے جلانے کی لکڑی کے دام بڑھادیئے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
2سے 3روز میں پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سردی کی حالیہ لہر آئندہ 24 گھنٹے برقرار رہے گی ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں 2سے 3دن صبح کے وقت دھندچھائی رہنے کا امکان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.