ایم کیو ایم کے کارکنوں اور مہاجروں کا ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی اس ظلم وبربریت کا نوٹس لیں، الطاف حسین ،جمہوریت کے لبادے میں ایم کیوایم اور مہاجرعوام کے ساتھ غیرجمہوری سلوک کیاجا رہا ہے، اگر آپریشن آصف زرداری نہیں کر رہے تو ان کے لوگ کر رہے ہیں،آرمی چیف ایک فوجی کمیشن تشکیل دیں اور اس میں بریگیڈیر امتیاز کو بلا کر ایم کیو ایم پر جناح پور جیسے الزامات کی تحقیقات کرائیں، پریس کانفرنس سے خطاب
اتوار 9 فروری 2014 20:49
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں اور مہاجروں کا ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی اس ظلم وبربریت کا نوٹس لیں اور ہمیں انصاف فراہم کریں۔اتوار کو کراچی میں ٹیلی فونک پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یقین دہانیوں کے باوجود ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن بند نہیں کیا گیا، کراچی میں آپریشن کا کہہ کر سکھر تک ایم کیوایم کے کارکنوں کے نام اور پتے نوٹ کیے گئے، ریاستی ادارے ایم کیوایم اور مہاجر عوام کو تھرڈ ڈگری ٹارچر کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
الطاف حسین نے کہا کہ جمہوریت کے لبادے میں ایم کیوایم اور مہاجرعوام کے ساتھ غیرجمہوری سلوک کیاجا رہا ہے، اگر آپریشن آصف زرداری نہیں کر رہے تو ان کے لوگ کر رہے ہیں، آصف زرداری کا جتنا ساتھ الطاف حسین نے دیا اتنا ان کے اپنوں نے بھی نہیں دیا۔(جاری ہے)
الطاف حسین نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہ کہ وہ رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکنوں کو لاپتا کیے جانے کا نوٹس لیں، فوج صرف زمین کا نہیں بلکہ زمین پررہنے والوں کابھی دفاع کرتی ہے، ہمارے آبا اجداد نے پاکستان کے لیے 30 لاکھ جانوں کانذرانہ پیش کیا، ایم کیو ایم اور مہاجر عوام سچے پاکستانی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 19جون 1992 کے آپریشن کا رخ بھی ایم کیو ایم اور مہاجرعوام کیخلاف کردیا گیا تھا، آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کے ساتھ وہ سلوک کیا گیا جو کہ ایک فوج دوسری فوج کے ساتھ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ایک مرتبہ پھر فوج کو ایم کیو ایم کیخلاف استعمال کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکن فہد عزیز کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فہد عزیز کو ان کی شادی کے روز سجی ہوئی گاڑی سے اتار کر گرفتار کیا گیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ایم کیو ایم کسی سے لڑنا نہیں چاہتی بلکہ ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ایم کیو ایم پر جناح پور جیسے من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگائے ہیں لیکن بریگیڈیئر امتیاز نے خود اس بات کی تصدیق کی تھی کہ یہ ایم کیو ایم کے خلاف سازش تھی۔ انہوں نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک فوجی کمیشن تشکیل دیں اور اس میں بریگیڈیر امتیاز کو بلا کر جناح پور جیسے الزامات کی تحقیقات کرائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.