پنجاب کی آبی گزرگاہوں میں کارگو ،سفری اور سیاحتی آبی ٹرانسپورٹ چلانے کے حوالے سے قائم 11 رکنی کمیٹی کا اجلاس، حکومت پنجاب عوام کی بڑھتی ہوئی سفری سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے ذرائع آمدورفت کے نئے طریقے تلاش کر رہی ہے‘ صوبائی وزیر آبپاشی ، ان لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ کمپنی کے قیام بارے تمام قانونی اور مالی معاملات کا جائزہ لیا جائیگا ‘ سیکرٹری اری گیشن ملک حسن اقبال
پیر 10 فروری 2014 18:51
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 فروری ۔2014ء) صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ پنجاب کی نہروں اور دریاؤں میں آبی ٹرانسپورٹ چلانے کے لئے ان لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ ڈویلپمنٹ کمپنی کے قیام کے حوالے سے تجاویز زیر غور ہیں، مجوزہ کمپنی آبی ٹرانسپورٹ چلانے کے تمام معاملات کی نگرانی کرے گی ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کی نہروں اور دریاؤں میں مختلف جگہوں پر سامان کی ترسیل ، سفری اور سیاحتی مقاصد کے لئے واٹر ٹرانسپورٹ چلانے کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے ، اس سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے قائم 11 رکنی کمیٹی منصوبے کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے گی ۔
یہ بات انہوں نے سوموار کے روز اری گیشن سیکرٹریٹ میں واٹر ٹرانسپورٹ چلانے کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے قائم 11 رکنی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔(جاری ہے)
اجلاس میں سیکرٹری اری گیشن حسن اقبال ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ شوکت علی ، سیکرٹری ٹورازم ، ایم ڈی ٹوارزم پنجاب ، چیف انجینئر لاہور اور سابق چیئر مین ٹاسک فورس برائے میری ٹائم انڈسٹری نعیم سرفراز نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں نعیم سرفراز نے ان لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ ڈویلپمنٹ کمپنی کے قیام کے حوالے سے کمیٹی کے اراکین کو بریفنگ دی ۔ صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کی بڑھتی ہوئی سفری سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے ذرائع آمدورفت کے نئے طریقے تلاش کر رہی ہے ۔اس سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب کی نہروں اوردریاؤں کو سامان کی ترسیل ، سفری اور سیاحتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو سستے اور فوری میسر آنے والے ذرائع آمدورفت مہیا ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ 11 رکنی کمیٹی فی الفور حتمی سفارشات مرتب کر کے وزیر اعلی پنجاب کو پیش کرے گی۔ سیکرٹری آبپاشی ملک حسن اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ کمپنی کے قیام کے حوالے سے تمام قانونی اور مالی معاملات کا جائزہ لیا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.