قائد ایم کیوایم الطاف حسین اور آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ، ایم کیوایم کے کارکنان کے ساتھ رینجرز اورپولیس اہلکاروں کے غیرانسانی طرزعمل پر بات چیت،ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کے گھروں پر غیرقانونی چھاپے مارے جارہے ہیں، قائد ایم کیو ایم،وزیراعلیٰ غیرقانونی اورغیرانسانی فعل میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں، آصف زرداری
منگل 11 فروری 2014 21:34
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اورسابق صدرپاکستان اور پیپلزپارٹی کے کوچیئرپرسن آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماوٴں کے درمیان سندھ میں امن وامان کی صورتحال ایم کیوایم کے کارکنان کے ساتھ رینجرز اورپولیس اہلکاروں کے غیرانسانی طرزعمل اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔
الطاف حسین نے آصف علی زرداری کو ا یم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل ، کراچی میں کارکنان وہمدردوں کی غیرقانونی گرفتاریوں، حراست کے دوران ان پر انسانیت سوز تشددکے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ الطاف حسین نے مزید کہاکہ ایم کیوایم کے تین سیکٹرممبرز سمیت 45 کارکنان گرفتاری کے بعد سے آج کے دن تک لاپتہ ہیں ۔(جاری ہے)
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے نہ صرف ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر غیرقانونی چھاپے مارکر بزرگوں اور نوجوانوں کو گرفتارکیا جارہا ہے بلکہ گرفتارشدگان سے ایم کیوایم شعبہ خواتین کی کارکنان کے نام پتہ کی تفصیلات بھی معلوم کی جارہی ہیں جوکہ انتہائی تشویشناک ہیں۔
آصف علی زرداری نے الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ پولیس کے طرزعمل پر معذرت خواہ ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ کو تاکید کریں گے کہ غیرقانونی اورغیرانسانی فعل میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں رہنے والے سب سندھی ہیں اور سب کو مل جل کرسندھ دھرتی کی ترقی وخوشحالی کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.