سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزارت دفاع کو مزید وقت دینے کی استدعا مسترد کر دی ، پولیس اور حکومت خیبر پختونخوا کو تفتیش کا عمل تیزی سے نمٹانے کی ہدایت، حکومت خیبر پختونخوا کی رپورٹ اطمینان بخش ہے،ملک میں لا قانونیت کو پنپنے نہیں دیا جا سکتا ، عدالت چاہتی ہے معاملہ حل ہوجائے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کٹہرے میں کھڑا نہ ہی کیا جائے تو بہتر ہے ، جسٹس جوادایس خواجہ
منگل 11 فروری 2014 21:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزارت دفاع کو مزید وقت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 35 لا پتہ افراد کیس میں پولیس اور حکومت خیبر پختونخوا کو تفتیش کا عمل تیزی سے نمٹانے کی ہدایت کر دی جبکہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے حکومت خیبر پختونخوا کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں لا قانونیت کو پنپنے نہیں دیا جا سکتا ، عدالت چاہتی ہے معاملہ حل ہوجائے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کٹہرے میں کھڑا نہ ہی کیا جائے تو بہتر ہے۔
منگل کو سپریم کورٹ میں 35 لاپتہ افراد کیس کی سماعت ، جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ، عدالت میں ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا لطیف یوسف زئی نے صوبائی کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی جس کے مطابق صوبائی کمیٹی کے اجلاس میں کمشنر ، ڈپٹی کمشنر مالا کنڈ ، صوبائی سیکرٹری داخلہ ، آئی جی جیل خانہ جات ، اور انچارج مالا کنڈ حراستی مرکز شریک ہوئے، کمیٹی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ 35 افراد کو فوجی اہلکار ہی اٹھا کر لے گئے تھے، جبکہ مالا کنڈ حراستی مرکز میں ان افراد کی قانونی حوالگی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں، ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے تفتیش کا حصہ بننے کیلئے جنرل کمانڈنگ آفیسر مالاکنڈ کو خط لکھ دیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.