جان کی ضمانت دی جائے تو طالبان کی قیادت براہ راست سامنے بیٹھ کر مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں ، رستم شاہ مہمند ،مذاکرات صرف تحریک طالبان پاکستان سے آئین کے دائرہ میں ہی ہوں گے ، کسی تنظیم یا گروپ کا پاکستان کے کسی علاقے پر حق تسلیم نہیں کیا جائے گا ، طالبان کے دفتر کے قیام کا کوئی ارادہ نہیں ،میڈیا سے گفتگو ،پاکستان اور افغانستان کے درمیان پانی کے معاہدے پر دستخط ہونے چاہئیں ،افغان مہاجرین کا مسئلہ بھی حل ہونا چاہیے ،مفاہمت کے بغیر امن عمل آگے نہیں بڑھ سکتا ، افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے ، سیمینار سے خطاب
بدھ 12 فروری 2014 20:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) طالبان سے مذاکرات کیلئے قائم حکومتی کمیٹی کے رکن رستم شاہ مہمند نے کہا ہے کہ جان کی ضمانت دی جائے تو طالبان کی قیادت براہ راست سامنے بیٹھ کر مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں ، مذاکرات صرف تحریک طالبان پاکستان سے آئین کے دائرہ میں ہی ہوں گے ، کسی تنظیم یا گروپ کا پاکستان کے کسی علاقے پر حق تسلیم نہیں کیا جائے گا ، طالبان کے دفتر کے قیام کا کوئی ارادہ نہیں ،پاکستان اور افغانستان کے درمیان پانی کے معاہدے پر دستخط ہونے چاہئیں ۔
افغان مہاجرین کا مسئلہ بھی حل ہونا چاہیے۔ مفاہمت کے بغیر امن عمل آگے نہیں بڑھ سکتا ، افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے ۔بدھ کو یہاں سیمینار سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رستم شاہ مہمند نے کہاکہ طالبان اور حکومتی قیادت براہ راست اکٹھے بیٹھ سکتے ہیں تاہم طالبان اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں کیونکہ اس سے قبل طالبان کی قیادت جب مذاکرات کیلئے سامنے آئی تھی تو انہیں گرفتار کیا گیا جس کے باعث وہ ہچکچا رہے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.