گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وفاقی وزیر خزانہ سے ٹیلی فونک رابطہ ،گورنر سندھ اور وفاقی وزراء کے درمیان کراچی میں امن وامان کی صورتحال ، ٹارگٹڈ آپریشن، ایم کیو ایم کے تحفظات اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
بدھ 12 فروری 2014 22:50
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے بدھ کی شب وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ان ٹیلیفونک رابطوں میں گورنر سندھ اور وفاقی وزراء کے درمیان کراچی میں امن وامان کی صورتحال ، ٹارگٹڈ آپریشن، ایم کیو ایم کے تحفظات اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے وفاقی وزراء کو کراچی آپریشن کے دوران ایم کیو ایم کے کارکنان کے لاپتہ ہونے اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں گورنر سندھ اور وفاقی وزراء کے درمیان رابطوں میں ایم کیو ایم کے الٹی میٹم پر بھی مشاورت کی گئی۔(جاری ہے)
وفاقی وزراء چودھری نثار اور اسحاق ڈار کی جانب سے گورنرسندھ کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ٹارگٹڈ آپریشن ایم کیو ایم کے خلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیاجارہا ہے اس حوالے سے ایم کیو ایم کی جو شکایات ہیں وفاقی حکومت ان کا ازالہ کرے گی اور ایم کیو ایم کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس ٹیلیفونک رابطے میں وفاقی وزیر خزانہ نے گورنر سندھ کو وفاق کی جانب سے اہم پیغام دیا ہے اور کہا ہے کہ ایم کیو ایم اپنا الٹی میٹم واپس لے لے۔ وفاقی حکومت ایم کیو ایم کے تحفظات پر سندھ حکومت سے بات کرے گی اور ان کے ازالے کی ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.