پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایٹمی تعاون کی خبریں بے بنیاد ہیں، دفتر خارجہ
جمعرات 13 فروری 2014 17:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایٹمی تعاون کی خبریں بے بنیاد ہیں اور اس میں کوئی صداقت نہیں۔دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ہوئے ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان کے کئی ایٹمی پلانٹ ہیں, سول ایٹمی پلانٹس پر آئی اے یو اے کی جانب سے طے کردہ تمام سیکیورٹی سہولیات موجود ہیں، سعودی عرب کے ساتھ ایٹمی تعاون کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد اور غیر حقیقی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں حادثے کا شکار ہونے والا پاکستانی طالب علم شاہ زیب اسپتال میں زیر علاج ہے جسے 90 ہزار ڈالر علاج کی غرض سے دئیے گئے ہیں، اس کے علاوہ امریکا میں پاکستانی سفارت خانہ اس کے خاندان سے مکمل رابطے میں ہے اور ہر قسم کی مدد کررہا ہے اور یہ شاہ زیب کے خاندان پر منحصر ہے کہ وہ اسے واپس لانا چاہتے ہیں یا نہیں۔(جاری ہے)
تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے کشمیر کی سرحد پر کشمیریوں کی تجارت بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے لائن آف کنٹرول پر تجارت کے حوالے سے ورکنگ گروپ میں رواں ماہ ملاقات ہوگی جس میں ایسے اقدامات پر غور کیا جائے گا، وزیر تجارت خرم دستگیر کے دورہ بھارت کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان چند معاملات پر بات ہوئی تھی لیکن بھارت نے پاکستان کی چند سفارشات کو رد کردیا جس کی وضاحت مانگی گئی تو بھارت کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا اور بھارتی وزیر تجارت نے دورہ پاکستان بھی منسوخ کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا کسی ملک سے کوئی بھی معاہدہ کرنا اس کا اندرونی معاملہ ہے ہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں، پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے مفادات کے خلاف استعمال نہ ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.