حکومت اور آرمی چیف دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوئی فیصلہ کریں، الطاف حسین
جمعرات 13 فروری 2014 19:46
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور آرمی چیف دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوئی فیصلہ کریں ، حکومت اورآرمی چیف دہشت گردی کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے فیصلہ کریں، ورنہ قوم کو آگاہ کریں کہ فوج سرحدوں کی حفاظت اور عوام کا دفاع کرنے سے کیوں قاصر ہے؟ایم کیوایم نے دل پر پتھر رکھ کر اے پی سی میں طالبان سے مذاکرات کی حمایت کی، چوہدری اسلم کے قتل کی طالبان نے جس طرح ذمے داری قبول کی وہ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سوال کیا کہ جب ادارے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوجائیں تو ہم اپنی فریاد لے کر کہاں جائیں؟ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے آغاز سے آج تک دہشت گردوں کے حملے اور شہریوں کی ہلاکتیں جاری ہیں، مساجد، امام بارگاہوں پر حملے، فوجی افسران و جوانوں کی ہلاکتیں سفاکیت کی انتہا ہے۔
(جاری ہے)
ایم کیو ایم کے قائد نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے پولیس کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس بس پر حملے کی ذمے داری طالبان دہشت گردوں نے قبول کی، طالبان دہشت گردوں کا نام لیتے سندھ حکومت کے ترجمان اور پولیس افسران کی ٹانگیں کانپتی ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.