حکومتی کمیٹی کے ارکان کا وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ ، دہشتگردانہ واقعات کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال ، مذاکرات اور دہشتگردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے ، مذاکرات کو مثبت بنانے کیلئے دہشتگردانہ واقعات کی روم تھام ضروری ہے ، نواز شریف
جمعہ 14 فروری 2014 15:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ مذاکرات اور دہشتگردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے ، مذاکرات کو مثبت بنانے کیلئے دہشتگردانہ واقعات کی روم تھام ضروری ہے ۔ ذرائع کے مطابق طالبان سے مذاکرات کیلئے بنائی گئی حکومتی کمیٹی کے ارکان نے دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں دہشتگردانہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بار پھر واضح کیا کہ مذاکرات اور دہشتگردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات کو مثبت بنانے کیلئے ایسے واقعات کی روک تھام ضروری ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ امن کی بحالی کے لئے مذاکراتی عمل کا آغاز کیا دوسری جانب حکومتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے کہاکہ طالبان رابطہ کار کمیٹی کی جانب سے ابھی تک ملاقات کیلئے آگاہ نہیں کیا گیا تاہم حکومتی کمیٹی کسی بھی وقت مذاکرات کے لیے تیار ہے۔(جاری ہے)
عرفان صدیقی نے کہاکہ طالبان کمیٹی کو خط لکھ دیا تھا ممکن ہے طالبان سے ہونے والی ملاقات میں خط کا جواب دیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ ملاقات کے وقت کے بارے میں طالبان رابطہ کار کمیٹی نے حکومتی کمیٹی کو آگاہ کرنا ہے، اجلاس میں کن امور پرغور ہو گا یہ طالبان کمیٹی ہی بتا ئیگی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.