کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری،سرمایہ کاری مالیت میں مزید23ارب 52کروڑ روپے سے زائد کی کمی،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 147.13پوائنٹس کمی سے 26394.13پوائنٹس پر بند ہوا
جمعہ 14 فروری 2014 19:50
کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی اتارچڑھاوٴ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 26500اور 26400کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں مزید23ارب 52کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت26.65فیصد کم جبکہ71.42فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،فرٹیلائزر،آئل ،سیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 26617پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم شہر قائد میں امن و امان کی ناگفتہ بہ صورت حال اور فروخت کے دباوٴ کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 147.13پوائنٹس کمی سے 26394.13پوائنٹس پر بند ہوا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.