اسلام طاقت کے زور پر لوگوں کو قبول اسلام پر مجبور کرنے کی قطعاً اجازت نہیں دیتا‘ عمران خان ،طالبان کی جانب سے ویڈیو پیغام میں کیلاش کے اسماعیلی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو دھمکیاں قابل مذمت ہیں، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ،کیلاش کے صلح جو اور امن پسند لوگ پاکستانی قوم کا حصہ ہیں ، عقائد اور طرز حیات کا احترام کیا جانا چاہیے، بیان
جمعہ 14 فروری 2014 20:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے طالبان کی جانب سے ویڈیو پیغام میں کیلاش کے اسماعیلی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو دھمکیوں پر ناپسندیدگی اورمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیلاش کے صلح جو اور امن پسند لوگ پاکستانی قوم کا حصہ ہیں چنانچہ ان کے عقائد اور طرز حیات کا احترام کیا جانا چاہیے، اور ریاست ان کی سلامتی کا تحفظ یقینی بنائے۔
اپنے بیان میں تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے کیلاش قبائل کو دھمکیوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ طالبان کا یہ اقدام قرآن و سنت کی تعلیمات سے واضح انحراف ہے اور اسلام طاقت کے زور پر لوگوں کو قبول اسلام پر مجبور کرنے کی قطعاً اجازت نہیں دیتا۔(جاری ہے)
ان کا مزید کہنا ہے کہ نبی مہربانﷺ نے میثاق مدینہ میں اقلیتوں کے احترام کی ضمانت فراہم کی تھی ۔
اپنے بیان میں چیئرمین تحریک انصاف نے نشاندہی کی کہ اسماعیلی فرقے سے وابستہ افراد نے قیام پاکستان سے آج تک ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک میں عدم برداشت اور شدت پسندانہ جذبات کے بڑھتے ہوئے رجحان کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ ریاست سے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئینی ریاست کو تمام شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کا پابند بناتاہے۔ انہوں نے ملک بھر میں آئین کے یکساں نفاذ کا بھی مطالبہ کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے واضح کیا کہ ان کی جماعت پاکستان میں بسنے والے تمام طبقات کا احترام کرتی ہے اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کے کردار کا اعتراف کرتی ہے۔ ان کے مطابق ملک میں بسنے والے کسی بھی پرامن فرقے کو ہراساں کرنا پوری قوم کو دھمکانے کے مترادف ہے جسے قبول نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بڑھتا ہوا فتنہ فساد اور معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا قتل بات چیت کے ذریعے امن کے حصول کو مشکلات سے دوچار کر رہا ہے جس سے صرف ملک و قوم کے دشمنوں کے مفادات ہی کی آبیاری ہوتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.