وزیر دفاع سے سعودی شہزادہ سلمان کی ملاقات ، دفاعی اہلکاروں کی تربیت کے تبادلے پر اتفاق ،ہمیں دفاعی پیداوار میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے چاہئیں ،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ،سعودی ولی عہد کا دورہ دفاعی شعبہ میں تعاون کیلئے راہ ہموار کریگا ،ملاقات میں گفتگو
اتوار 16 فروری 2014 22:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی اہلکاروں کی تربیت کے تبادلے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں دفاعی پیداوار میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے چاہئیں جبکہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کا دورہ دفاعی شعبہ میں تعاون کیلئے راہ ہموار کریگا۔سعودی ولی عہد اوروزیردفاع شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کو یہاں پنجاب ہاؤس میں وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی اور دفاع کے شعبہ میں باہمی تعاون کے امور کا جائزہ لیا ۔
وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ دفاعی شعبہ میں تعاون کیلئے راہ ہموار کرے گا ‘دونوں ممالک نے دفاعی شعبہ میں موجودہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات کے دوران دفاعی تربیت اور تعلیمی شعبہ میں تعاون کے امور کاجائزہ لیاگیا۔(جاری ہے)
سعودی عرب نے پاکستان کی دفاعی صنعت کی صلاحیت کی انتہائی تعریف کی ۔وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ سعودی عرب ساری دنیا کے مسلمانوں کیلئے عظیم اہمیت کا حامل ملک ہے ۔
سعودی ولی عہد کا دورہ ہمارے لیے بڑا اہم ہے‘ ہم حرم شریف سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں ‘ سعودی ولی عہد کا منصب سنبھالنے کے بعد پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے جس سے باہمی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا ۔پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی اہلکاروں کی تربیت کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں دفاعی پیداوار میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے چاہئیں اس طرح ہم اپنے دفاعی آلات خود تیار کرسکتے ہیں اور دفاعی شعبہ میں خودکفالت حاصل کرسکتے ہیں جنھیں مشترکہ طورپر بین الاقوامی مارکیٹ کو بھی فراہم کرسکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.