سینٹ سے صحافیوں کا واک آؤٹ، نسرین جلیل نے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی جانب سے صحافی کو دھمکی دینے پرمعافی مانگ لی
پیر 17 فروری 2014 21:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) سینٹ سے صحافیوں کا واک آؤٹ، ایم کیوایم کی پارلیمانی لیڈر نسرین جلیل نے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی جانب سے صحافی کو دھمکی دینے پرمعافی مانگ لی ، چیئرمین سینٹ نے صوبائی حکومت کو سندھ پولیس کی صحافی کے خاندان کے خلاف انتقامی کارروائی کا نوٹس لینے کی ہدایت کردی۔ پیرکو سینٹ اجلاس کے دوران صحافیوں نے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی طرف سے مقامی نیوز ایجنسی سے وابستہ صحافی رانا ابرا ر کو گولی مارنے کی دھمکی اورسندھی اخبار کے صحافی قربان بلوچ کے خاندان کو دادو پولیس کی طرف سے انتقامی کارروائی کا نشانہ کیخلاف پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا۔
جس پر قائم مقام چےئرمین صابر بلوچ کی ہدایت پر وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی پارلیمنٹ کے پریس لاؤنج میں صحافیوں کے معاملات سننے کیلئے آئے ۔(جاری ہے)
عابد شیر علی کی مسائل یقین دہانی کرانے کی یقین دہانی پر صحافیوں نے بائیکاٹ ختم دیا،وزیر مملکت نے ایوان میں جا کر صحافیوں کے تحفظات سے آگاہ کیا جس پر قائم مقام چیئرمین نے ایم کیو ایم کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر نسرین جلیل سے صحافیوں سے معافی مانگنے کیلئے کہا ۔
سینیٹر نسرین جلیل نے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کے رویہ پر صحافیوں سے معافی مانگی اور کہا کہ پاکستان کے صحافی جن مشکل حالات میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں اس پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی دھمکی کا معاملہ پارٹی قیادت سے اٹھائیں گی۔ قائم مقام چیئرمین صابر بلوچ نے سندھی اخبار کے صحافی قربان بلوچ کے خاندان کے خلاف دادو پولیس کی انتقامی کارروائیوں پر سندھ حکومت کو نوٹس لینے کی بھی ہدایت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.