وزیر اور سیکرٹری دفاع کی عدم دستیابی پر خصوصی کمیٹی کے چیئرمین افراسیاب خٹک کا سینٹ اجلاس میں احتجاج ، نوشہرہ میں اے ایف وی رینجرز کیلئے حاصل کردہ زمین کے ڈگری ہولڈرز کی عدم تلافی کے مسئلہ پر وزیر دفاع سے کمیٹی میں سیاسی حل کیلئے مشاورت چاہتے ہیں ،فرحت اللہ بابر، مسئلہ حساس ہے، کمیٹی نے اپنے طور پر سفارشات دے دیں تو حکومت کو دھچکا لگے گا،ایوان نے کمیٹی کو رپورٹ کی تیاری کیلئے مزید مہلت کی منظوری دیدی، چیئرمین سینیٹ نے قائمہ کمیٹی داخلہ کی رپورٹ پر آئندہ پیر سے بحث کرانے کا عندیہ دیدیا
جمعہ 28 فروری 2014 19:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء) وزیر اور سیکرٹری دفاع کی عدم دستیابی پر خصوصی کمیٹی کے چیئرمین افراسیاب خٹک کا سینیٹ اجلاس میں احتجاج ،فرحت اللہ بابر نے قرار دیا کہ نوشہرہ میں اے ایف وی رینجرز کیلئے حاصل کردہ زمین کے ڈگری ہولڈرز کی عدم تلافی کے مسئلہ پر وزیر دفاع سے کمیٹی میں سیاسی حل کیلئے مشاورت چاہتے ہیں مگر وزیر دفاع وقت دیکر نہیں آئے، مسئلہ حساس ہے اگر کمیٹی نے اپنی طور پر سفارشات دے دیں تو حکومت کو دھچکا لگے گاایوان نے کمیٹی کو رپورٹ کی تیاری کے لئے مزید مہلت کی منظوری دیدی، چیئرمین سینٹ نے قائمہ کمیٹی داخلہ کی رپورٹ پر آئندہ پیر سے بحث کرانے کا عندیہ دیدیا۔
جمعہ کو چیئرمین سینیٹر نیئر حسین بخاری کی زیر صدارت اجلاس میں نوشہرہ میں اے ایف وی رینجرز کیلئے حاصل کردہ زمین کے ڈگری ہولڈرز کی عدم تلافی کے مسئلہ پر سینٹ کی بنائی گئی خصوصی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر افراسیاب خٹک نے کمیٹی رپورٹ کی مدت میں 30جون تک توسیع کی تحریک ایوان میں پیش کی کیونکہ معاملہ نوشہرہ کی حد تک کا نہیں اس میں کوئٹہ اور دیگر شہروں میں بھی ڈگری زمین کی خریداری کے مسائل ہیں جس پر چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری نے کہا کہ کمیٹی کو صرف نوشہرہ کے مسئلہ کو دیکھنے کے لئے کہا گیا تھا جس پر افراسیاب خٹک نے کہا کہ اس معاملہ پر سینیٹر فرحت اللہ بابر ایوان کو صورتحال سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.