ملکی دہشتگردی میں امریکہ ،برطانیہ اور یورپ ملوث ہے،گورنر پنجاب
بدھ 5 مارچ 2014 15:08
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی پیدا شدہ صورتحال میں امریکہ ، برطانیہ اور یورپ کا ہاتھ ہے ،دہشت گردی کے واقعات پر طالبان کی صرف لاتعلقی کافی نہیں بلکہ انہیں مذمت کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔
(جاری ہے)
ملک دشمن عناصرکے خلاف لڑتے ہوئے معذور ہونے والے فوجی جوانوں کے اعزاز میں گورنر ہاوس لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے جوانوں کی قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہے ہم اپنے شہیدوں اور غازیوں کو سلام کرتے ہیں جنہوں نے وطن کی خاطر قربانیاں دیں۔
گورنر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کرنے والے لوگ امریکہ کو اپنا دشمن کہتے ہیں مگر امریکہ کی دشمنی میں حملے افواج پاکستان ،پولیس اور شہریوں پر کر رہے ہیں۔گورنر نے زور دیا کہ طالبان کو مذاکرات کامیاب بنانے کے لئے دہشت گردوں کے حملوں سے صرف لاتعلقی کا اظہار نہیں کرنا چاہئے بلکہ انکی مذمت بھی کرنی چاہئے اور ان حملوں کی روک تھام کے لئے حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ اس موقع پر گورنر نے مختلف محاذ پر دشمن قوتوں کے خلاف لڑنے والے غازیوں میں تحائف تقسیم کیے ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.