وزیر اعظم نواز شریف سے پیر پگاڑا کی ملاقات ،دونوں رہنماؤں کا لیگی دھڑوں کو متحد کرنے پر اتفاق ،ملک کا امن کراچی کے امن سے منسلک ہے ،مسائل پیچیدہ ہیں لیکن امن کی جانب مثبت پیشرفت ہو رہی ہے‘ نواز شریف کی گفتگو،نواز شریف سے احمد البراک کی قیادت میں ترکی کے وفد کی بھی ملاقات،پاک ترک اقتصادی تعاون اور سرمایہ کار ی پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی وزیر اعظم کو بریفنگ دی ،وزیر اعلیٰ شہباز شریف بھی موجود تھے ۔ تفصیلی خبر
جمعرات 6 مارچ 2014 19:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف سے مسلم لیگ (فنکشنل ) کے سربراہ و حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگاڑا نے جاتی امراء رائیونڈ میں ملاقات کی جس میں لیگی دھڑوں کو متحد کرنے پر اتفاق ہوا ہے جسکی ذمہ داری پیر پگاڑا کو سونپ دی گئی ،ملاقات میں ملک کی مجموعی خصوصاً کراچی کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ملک کا امن کراچی کے امن سے منسلک ہے ۔ کراچی میں قیام امن کیلئے حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل پیچیدہ ہیں لیکن امن کی جانب مثبت پیشرفت ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی ۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ ایک گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں سیاسی معاملات بھی زیر بحث آئے اور دونوں رہنماؤں نے لیگی دھڑوں کے اتحاد پر اتفاق کیا ۔
پیر پگاڑا 14مارچ سے اندرون سندھ کا دورہ کرنے کے بعد اپنی رپورٹ پیش کریں گے ۔ملاقات میں دونوں طرف سے رہنما بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم محمد نواز شریف سے جاتی امراء میں احمد البراک کی قیادت میں ترکی کے سرمایہ کاری وفد نے بھی ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور لاہورٹرانسپورٹ کمپنی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک ترک اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو مختلف اہم معاملات پر وزیر اعظم اور تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.