غداری کیس، فرد جرم عائد کرنے کے لئے پرویز مشرف جمعہ کو طلب
منگل 11 مارچ 2014 12:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لئے سابق صدر پرویز مشرف کو جمعے کو طلب کرلیا۔جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے تین رکنی بینچ نے جب غداری کیس کی سماعت شروع کی تو سابق صدر کے وکیل احمد رضا قصوری نے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیا گیا سیکیورٹی الرٹ پیش کیا۔
انہوں نے موقف اختیار کیا کہ الرٹ میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی طرح پرویز مشرف کو ہلاک کرنے کی منصوبہ بندی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں اے ایف آئی سی سے عدالت آنے کے راستے کی ریکی بھی کی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے سیکیورٹی اسکواڈ میں شرپسند داخل ہو گئے ہیں، اس لئے ان کی سیکیورٹی پر مامور افراد کی اسکریننگ کی بھی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.