گزشتہ دور میں بد عنوانی میں ملوث رہنے والے افسران کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا ‘ وفاقی وزیر ریلوے ،اب ریلوے میں کلچر بدل چکا ہے اوریہاں دو نمبری کی کوئی گنجائش نہیں رہی ‘ خواجہ سعد رفیق
ہفتہ 15 مارچ 2014 19:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گزشتہ دور میں بد عنوانی میں ملوث رہنے والے افسران کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا ،اب ریلوے میں کلچر بدل چکا ہے اوریہاں دو نمبری کی کوئی گنجائش نہیں رہی ۔ وہ ہفتے کے روز ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں مختلف کمپنیوں کے برانڈ منیجرز کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔
اجلاس میں جنرل منیجرریلوے آپریشنز انجم پرویز ، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک جاوید انور بوبک ، چیف کمرشل منیجر پسنجر عبدالحمید رازی، چیف کمرشل منیجر فریٹ زبیر شفیع غوری سمیت سینئر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دو سیشن ہوئے پہلے سیشن کی صدارت جنرل منیجر آپریشنز نے کی۔ جس میں برانڈ منیجرز کے ساتھ دو گھنٹے گفتگو ہوئی ابتدائی طور پر دو ٹرینوں خیبر میل اور تیز گام کی برانڈنگ کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہٴ خیال ہواا ور بڑے ریلوے اسٹیشنوں کی برانڈنگ سے متعلق بھی غوروخوض ہوا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.