جماعةالدعوة پاکستان کا تھرپارکر کے قحط زدہ علاقوں میں 100مزید کنویں اور ہینڈ پمپ کی تعمیر کا اعلان ،سندھ کے مختلف دور دراز علاقوں میں پانچ سو واٹر پروجیکٹس کی تعمیر کا عمل پہلے سے مکمل کیاجاچکا ہے
اتوار 16 مارچ 2014 15:20
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) جماعةالدعوة پاکستان نے تھرپارکر کے قحط زدہ علاقوں میں 100مزید کنوؤں اور ہینڈ پمپ کی تعمیر کا اعلان کر دیا،سندھ کے مختلف دور دراز علاقوں میں پانچ سو واٹر پروجیکٹس کی تعمیر کا عمل پہلے سے مکمل کیاجاچکا ہے۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے قحط زدہ علاقوں میں اٹھارہ لاکھ روپے مالیت کی ایک اور کھیپ بھجوائی گئی ہے جس میں ساڑھے چار سوسے زائد متاثرہ خاندوں کیلئے ایک ماہ کا خشک راشن شامل ہے۔
کراچی، حیدرا ٓباد اور دیگر علاقوں سے مزید رضاکار بھی بھجوائے گئے ہیں۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین حافظ عبدالرؤف کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی بہت بڑا مسئلہ ہے۔ پانی نہ ملنے سے ہر سال انسانوں اور جانوروں کی بڑی تعداد موت کے منہ میں چلی جاتی ہے۔(جاری ہے)
جماعةالدعوة نے پچھلے کئی برسوں سے تھرپارکر اور سندھ کے دیگر دور دراز علاقوں میں کنوؤں اور ہینڈ پمپ کی تعمیر کا آغاز کر رکھا ہے۔
اب تک کروڑوں روپے مالیت سے پانچ سو سے زائد واٹر پروجیکٹس مکمل کئے جاچکے ہیں اور ان شاء اللہ آنے والے دنوں میں ہم مزید 100کنوؤں اور ہینڈ پمپ تعمیر کروائیں گے جس سے یہاں کے مقامی لوگ بھرپور انداز میں فائدہ اٹھا سکیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ جماعةالدعوة کے رضاکار تھرپارکر کے دوردراز علاقوں میں قحط سے متاثرہ لوگوں کی امداد میں مصروف ہیں۔ صحرائے تھر میں متاثرین کے علاج معالجے کے ساتھ ساتھ اشیائے خور و نوش کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ہم نے لوگوں کے معمولات زندگی بحال کرنے کیلئے ایک ماہ کے خشک راشن کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ متاثرین کی مشکلات کم کی جاسکیں۔ انہوں نے کہاکہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن جماعةالدعوة کے رضاکار اونٹوں کے ذریعہ دور دراز کے دیہاتوں و علاقوں میں خشک راشن، دودھ، صاف پانی ، جوس، بسکٹ اور دیگر اشیائے خورونوش پہنچا رہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ جب تک متاثرین کے معمولات زندگی بحال نہیں ہوجاتے ہم امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.