مہمند ایجنسی میں حالات دوسری قبائلی ایجنسیوں کی نسبت بہترہیں،گورنرانجینئرشوکت اللہ ، قبائلی عوام کے وسیع ترمفاد میں ایسے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جارہی ہے جن سے زیادہ سے زیادہ عوام مستفیدہوسکیں، غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائیگی ،ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،جرگہ سے خطاب
بدھ 19 مارچ 2014 20:51
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئرشوکت اللہ نے کہاہے کہ قبائل محب وطن ہیں اور کوئی بھی ان کی نیت پر شک نہیں کرسکتا اورقبائلی عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگا۔ انہوں نے کہاہے کہ مہمند ایجنسی میں حالات دوسری قبائلی ایجنسیوں کی نسبت بہترہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ فاٹا میں سرکاری املاک کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
وہ بدھ کے روز مہمند ایجنسی کے صدر مقام غلنئی میں مہمندایجنسی کے نمائندہ قبائلی جرگے سے خطاب کررہے تھے۔ جرگے میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ارباب محمدشہزاد، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرڈاکٹر فخر عالم ، پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی اوربڑی تعدا دمیں قبائلی زعماء نے شرکت کی۔ گورنر نے پولیٹیکل انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ وہ عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کریں اور ان کے مسائل حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.