سردار مہتاب احمد خان جلد خیبر پختونخوا کے گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھائینگے،امیرمقام، وزیر اعظم نواز شریف کی کامیاب پالیسیوں کی نتیجے میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکاہے،ملک میں امن کے قیام کے لئے مذاکرات کی راہ اپنائی ہے،حکومتی رٹ چیلنج کرنے والوں سے انہی کی زبان میں بات کی جائے گی،مشیر وزیراعظم
ہفتہ 22 مارچ 2014 19:53
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پارٹی کے سینئر رہنما سردار مہتاب احمد خان جلد خیبر پختونخوا کے گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھائینگے۔وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے ۔ایک بیان میں انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پارٹی قیادت نے سینئر رہنما اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف سردار مہتاب احمد خان کو گورنر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے چند روز تک سردار مہتاب احمد خان خیبر پختونخوا کی حیثیت سے حلف اٹھا لینگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی کامیاب پالیسیوں کی نتیجے میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکاہے۔ پاکستان پر بین الاقوامی برادری کا اعتماد بحال ہو رہا ہے جس کے باعث ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت کو دہشت گردی جیسے سنگین مسلے پر قابو پانے کا چیلنج درپیش ہے جس کے لئے حکومت نے مذاکرات کی راہ اپنائی ہے تاکہ خون خرابے کے بغیر ملک میں امن قائم ہو۔
تاہم حکومتی رٹ چیلنج کرنے والوں سے انہی کی زبان میں بات کی جائے گی۔امیر مقام نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پارٹی کو فعال بنانے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ پارٹی قیادت پر کارکنوں کا اعتماد بحال ہو ۔امیر مقام نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح یہی ہے کہ اس ملک میں مذید خون بہائے بغیر امن قائم ہو لیکن جو قوتیں آئے روز حکومتی رٹ کو چیلنچ کرتی ہیں ان سے انہی کی زبان میں بات ہوگی ،انجینئر امیر مقام نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں جن سنگین بحرانوں کا سامنا ہے ان میں دہشت گردی پر قابو پانا اور ملک میں امن کا قیام ہماری حکومت کی ترجیہات میں شامل ہے اور ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ ملک میں مذید خون بہائے بغیر امن قائم ہو انہوں نے کہا کہ اب تمام فریقین کو اس بات کا احساس ہو گیا ہوگا کہ لڑائی میں کسی کی بہتری نہیں ،اسی لئے سب مذاکرات پر متفق ہیں ،انہوں نے کہا کہ مذاکرات آئین اور قانون کے دائرے کے اندر اندر کئے جارہے ہیں تاہم جو قوتیں آئے روز حکومتی رٹ چیلنج کرتی ہیں ان سے حکومت انہی کی زبان میں بات کرنا جانتی ہے ،گورنر خیبر پختونخوا کی تبدیلی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بہت جلد سردار مہتاب احمد خان خیبر پختونخوا کے گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیں گے ،انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی قیادت کا فیصلہ ہے اور ہمیں قابل قبول ہے ،انہوں نے کہا کہ سردار مہتاب احمد خان ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہیں اور وہ اپنے وسیع تجربے اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خیبر پختونخوا اور خصوصا فاٹا میں فعال کردار ادا کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.