سنی لیون نے فلمی پنڈتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
بدھ 26 مارچ 2014 13:30
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مارچ 2014ء) بالی وڈ سنیما تھیٹرز میں گزشتہ ہفتے چار فلمیں ریلیز ہوگئیں لیکن فلم ”راگنی ایم ایم ایس ٹو“ میں اداکارہ سنی لیون نے فلمی پنڈتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی-ایکتا کپور کی فلم ”راگنی ایم ایم ایس ٹو“ جس کے چرچے کرتے لوگ نہیں تھکتے تھے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ریلیز ہوئی۔ زبان زد عام چرچوں کی سب سے بڑی وجہ فلم میں سنی لیون کی موجودگی ہے۔
اداکارہ سنی لیون کے گلیمرس فیس اور دلکش اداؤں سے بھی نوجوانوں کو رجھانے کی بھرپور کوشش کی ہے-راگنی ایم ایم ایس ٹو، گینگ آف گھوسٹس، انوکھی ادا اور لکشمی ۔ان چاروں فلموں میں سے سنی لیونی کی راگنی ایم ایم ایس ٹو نے سب کی توجہ حاصل کی ہوئی ہے جبکہ باقی تینوں فلموں کے بارے میں کہیں کوئی ہلچل دکھائی نہیں دیتی۔(جاری ہے)
فلمی تجزیہ نگاروں کی رائے کو بنیاد بناکر یہ امید کی جا رہی ہے کہ ”راگنی ایم ایم ایس ٹو“ باقی تینوں فلموں کے مقابلے میں لوگوں کی بھیڑ کو سنیما ہالز تک راتوں رات کھینچ کر لانے اور شاید 100 کروڑ کا بزنس کرنے میں بھی کامیاب ہوجائے گی۔
”بالا جی ٹیلی فلمز“ کی ہیڈ ایکتا کپور اور سنی لیون سارا وقت بڑھ چڑھ کر اسے پروموٹ کرتی رہیں اور چونکہ اسی نام کا سیکوئل 2011 میں ہٹ ہوچکا ہے اس لئے دونوں کی کوشش یہ ہے کہ نئی فلم نہ صرف ہٹ ہو بلکہ اتنی ہٹ ہو کہ پہلی فلم کا ریکارڈ بھی ٹوٹ جائے۔فلم کی کامیابی کو کہیں بریک نہ لگے اس خیال سے ایکتا کپور نے خاص طور پر نوجوانوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے فلم کو ’مصالحے دار‘ بنایا ہے اور اس کے لئے انہوں نے یو یو ہنی سنگھ کا آئٹم نمبر ”چار بوتل واڈکا“ خوب سجا سنوار کر پیش کیا ہے۔پنجابی ریپر کے ساتھ ساتھ انہوں نے اداکارہ سنی لیون کے گلیمرس فیس اور دلکش اداؤں سے بھی نوجوانوں کو رجھانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ہنی سنگھ کا آئٹم سانگ تو پہلے ہی شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ گانا ایکتا کیلئے کیش کی صورت میں 100 کروڑ کا بزنس لانے میں کامیاب ہوتا ہے یا نہیں۔فلم کے ڈسٹری بیوٹر اکشے راٹھی کا کہنا ہے کہ ”اس ہفتے کی چاروں فلموں میں سے ایکتا کپور کی فلم سب پر حاوی لگتی ہے اور اس کی پہلی وجہ اچھا میوزک ہے جو ابھی سے ینگسٹرز کے دلوں پر چھا گیا ہے اور دوسری وجہ ہے سنی لیون۔ جنہیں دیکھنے کے لئے لوگوں پر جنون سوار ہے۔ ستیش کوشک کی ہارر کم کامیڈی مووی ”گینگ آف گھوسٹس“، رجت کپور کی ”انوکھی ادا“ اور ناگیش ککونور کی ”لکشمی“ لیکن پیشگوئی کرنے والے فلمی حلقے ان فلموں سے زیادہ پر امید نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئی پی ایل لائیو سٹریمنگ کیس میں طلبی پر تمنا بھاٹیا کا سائبر سیل کو جواب
-
ڈرامہ ’’عشق مرشد‘‘ میں منفی کردارپرقتل کی دھمکیاں ملیں: حرا ترین
-
ماہرہ خان نے ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
-
والد نے کبھی لڑکیوں کی طرح نہیں پالا، شروتی ہاسن
-
میرے بچے میری بات نہیں سنتے، عامر خان کا شکوہ
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.