جماعت الدعوة نے پنجاب حکومت سے کبھی ایک پیسہ بھی نہیں لیا‘ ترجمان
بدھ 26 مارچ 2014 22:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) جماعةالدعوة پاکستان کے ترجمان محمد یحییٰ مجاہد نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر کی طرف سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں دیے گئے اس بیان کہ ” اقوام متحدہ نے حافظ محمد سعید پر پابندی لگا رکھی ہے لیکن وہ کام بھی کر رہے ہیں اور پنجاب حکومت نے اپنے بجٹ سے انہیں 61ملین روپے بھی دئیے ہیں“پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعةالدعوة نے پنجاب حکومت سے کبھی ایک پیسہ بھی نہیں لیا۔
حکومت کی طرف سے ہمارے تعلیمی اداروں کو قبضہ میں لیکر جو ایڈمنسٹریٹر مقرر کئے گئے ہیں ‘اگر ان کیلئے کوئی بجٹ مختص کیا گیا ہے تو جماعةالدعوة کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔فرحت اللہ بابر کو اپنی معلومات درست کرنی چاہئیں۔اپنے بیان میں ترجمان نے کہاکہ فرحت اللہ بابر کی پارٹی کے دورحکومت میں حافظ محمد سعید کو گرفتار کیا گیا اور جماعةالدعوة پر پابندی لگانے کی کوشش کی۔(جاری ہے)
بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے جب ہمارے حق میں فیصلہ دیا تو پی پی حکومت کے وزیر داخلہ رحمن ملک ہمارے خلاف سپریم کورٹ میں چلے گئے تاہم سپریم کورٹ نے بھی حافظ محمد سعید اور جماعةالدعوة کے خلاف لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد قراردیتے ہوئے نہ صرف امیر جماعةالدعوة کو رہا کیا بلکہ واضح طور پر کہاکہ جماعةالدعوة ایک رفاہی و فلاحی تنظیم ہے جسے پاکستان میں کام کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔
یحییٰ مجاہد نے کہاکہ جماعةالدعوة پچھلے کئی برسوں سے سندھ اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں پانی کے کنویں کھدوا رہی ہے اور تعلیم و صحت کے حوالہ سے کروڑوں روپے مالیت کے فلاحی منصوبہ جات پر کام کر رہی ہے۔تھرپارکر میں حالیہ قحط سالی کے دوران بھی جماعةالدعوة کی رفاہی سرگرمیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔اس لئے ہم کہتے ہیں کہ فرحت اللہ بابرکو اصل حقائق سے پہلوتہی اختیار نہیں کرنی چاہیے۔ اگر اس سلسلہ میں ان کے پاس صحیح معلومات نہیں ہیں تو وہ ہم پر غصہ نکالنے کی بجائے عدالتوں پر نکالیں جنہوں نے جماعةالدعوة کو ملک میں رفاہی و فلاحی سرگرمیاں سرانجام دینے کی اجازت دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
دو سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.