غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی ،کفایت شعاری اور مالیاتی نظم و نسق کو بہتر بنا کر پنجاب کی معیشت کو خود انحصاری کے راستے پر گامزن کیا ‘ شہباز شریف ،میرٹ کی بالادستی اورکرپشن سے پاک نظام ہی ملک کو ترقی کی منزل سے ہمکنار کرسکتا ہے ،کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردارادا کرنا ہے ،حکومتی نظم و نسق اور پالیسیوں میں شفافیت اور میرٹ ہمیشہ (ن) کا طرہ امتیاز رہا ہے ،کرپشن کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں،تعلیمی شعبہ میں کی گئی اصلاحات اوراقدامات کی بدولت پنجاب کا کوئی ذہین بچہ محض مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں رہے گا،پاکستان مسلم لیگ (ن )کی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی اور ان سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی اراکین اسمبلی ،مسلم لیگی عہدیداروں اورکارکنوں کے وفد سے گفتگو
ہفتہ 29 مارچ 2014 19:56
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی ،کفایت شعاری اور مالیاتی نظم و نسق کو بہتر بنا کر پنجاب کی معیشت کو خود انحصاری کے راستے پر گامزن کیا ہے ،تمام تر وسائل عوام کی ترقی و خوشحالی اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے پروگراموں پر نہایت شفاف انداز میں صرف کیے جارہے ہیں۔
صوبے بھر میں تعلیم،صحت ،انفراسٹرکچر اورسماجی ترقی کے دیگر شعبوں میں میگاپراجیکٹس مکمل کیے گئے ہیں جن سے صوبے کے عوام مستفید ہورہے ہیں ۔غریب طبقات کی فلاح اور غریب گھرانوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے متعدد پروگرام کامیابی سے جاری ہیں، عوام کی تکالیف کے ازالے ،ان کے مسائل کے حل اورعوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے اچھی طرز حکمرانی کو فروغ دیا گیا ہے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی اوران سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.