بالاکوٹ کے شہریوں کا عمران خان کے گھر کے سامنے دھرنا دینے کااعلان ،زلزلہ متاثرین کیلئے تجویز کردہ نیو بالا کوٹ سٹی کی تعمیر کیلئے عمران خان اپنا کردار ادا کریں ،مظاہرین کا مطالبہ
اتوار 30 مارچ 2014 16:33
مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) بالاکوٹ کے زلزلہ متاثرین نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کے گھر کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کیلئے تجویز کردہ نیو بالا کوٹ سٹی ( این بی سی) کی تعمیر کیلئے عمران خان اپنا کردار ادا کریں ذرائع کے مطابق بالاکوٹ کے ریڈ زون اور گرلات یونین کونسل کے متاثرین نے تحریک انصاف کے سربراہ کے گھر کے سامنے دھرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ خود وفاقی حکومت اور صوبہ خیبرپختونخواہ حکومت اس معاملے میں کسی دلچسپی کا اظہار نہیں کررہی۔
ایک متاثرہ شخص محمد اشرف نے بتایا کہ ہم اکتوبر 2005 کے بعد سے صوبائی اور وفاقی حکومت کی غفلت کی وجہ سے چھوٹے شیلٹر میں رہنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہاکہ بکریال کے زمینداروں کو رقم دی جاچکی ہے اور اس کے باوجود وہ زمین خالی نہیں کررہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت کو ان زمینداروں کیخلاف کارروائی کرے تاکہ الاٹمنٹ کا عمل شروع کیا جاسکے۔اس موقع پر ایک اور متاثرہ شخص محمد صفدر نے کہا کہ اگر این بی سی پر ایک ہفتے میں کام شروع نہیں ہوتا تو وہ اس مسئلے کے حل کیلئے اسلام آباد جاکر پی ٹی آئی کے سربراہ کے گھر کے سامنے دھرنا دیں گے۔
متاثرین نے کہا کہ عارضی پناہ گاہوں میں لوگوں کے ہجوم کی وجہ سے بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں اور انہیں گرمی سردی کی سختی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس کے بعد ناران بالاکوٹ سڑک بھی بلاک کرنے پر غور کرسکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.