سینٹری فیوجز سے یورینیم افزودگی کا کارنامہ انجام دے کر ہی ایٹم بم بنانا ممکن ہو پایا ، عبد القدیر خان ،، پاکستان کی جوہری طاقت ہی نے خطے میں کسی بڑی جنگ کا رستہ روک رکھا ہے ،انٹرویو

منگل 1 اپریل 2014 21:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2014ء) پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ سینٹری فیوجز سے یورینیم افزودگی کا کارنامہ انجام دے کر ہی ایٹم بم بنانا ممکن ہو پایا ، پاکستان کی جوہری طاقت ہی نے خطے میں کسی بڑی جنگ کا رستہ روک رکھا ہے نجی ٹی وی کے مطابق اپنی سالگرہ کے موقع پر ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہاکہ سینٹری فیوجز سے یورینیم افزودگی کا کارنامہ انجام دے کر ہی ایٹم بم بنانا ممکن ہو پایاانہوں نے کہاکہ اعلیٰ میزائل ٹیکنالوجی نے دفاع وطن کیلئے ایمٹی وار ہیڈ ڈلیوری سسٹم کا مسئلہ بھی حل کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر قدیر خان نے کہاکہ پاکستان کی جوہری طاقت ہی نے خطے میں کسی بڑی جنگ کا رستہ روک رکھا ہے۔ ڈاکٹر اے کیو خان کے مطابق اعلٰی حفاظتی کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام نے ملک کے جوہری اثاثوں کو کسی بھی بیرونی اور اندرونی خطرات سے محفوظ بنا دیا۔

متعلقہ عنوان :