پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
جمعرات 3 اپریل 2014 15:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرادی گئی ہے۔
(جاری ہے)
ایڈووکیٹ شاہ جہان خان کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت کسی بھی شہری کی نقل و حرکت پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی، پرویز مشرف ملک کے سابق صدر اور سابق آرمی چیف ہیں وہ متحدہ عرب امارات میں موجود اپنی علیل والدہ سے ملاقات کے لئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں لیکن وزارت داخلہ کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم کو بنیاد بنا کر ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج نہیں کیا جارہا، جس کی وجہ سے پرویز مشرف کا نقل وحرکت کا حق متاثر ہو رہاہے، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ وہ 8 اپریل 2013 کو اپنے جاری کردہ حکم پر نظر ثانی کرے اور انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت داخلہ نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی جانب سے اُن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے سے متعلق درخواست مسترد کردی تھی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.