دنیا بھر میں اپنی جدید انداز کی گائیکی سے پاکستانی میوزک کو ایک نئی شناخت دینے والی لیجنڈ پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 49ویں سالگر ہ منائی گئی، 1965ء کو کراچی میں بصیر حسن کے گھر پیدا ہوئیں ، اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ گیت گا کر ایک نئی جوڑی روشناس کرائی، بھارتی فلم میں گانا گا کر فن کی بلندیوں کو چھو لیا

جمعرات 3 اپریل 2014 23:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) دنیا بھر میں اپنی جدید انداز کی گائیکی سے پاکستانی میوزک کو ایک نئی شناخت دینے والی لیجنڈ پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 49ویں سالگر ہ منائی گئی ۔ نازیہ حسن تین اپریل 1965ء کو کراچی میں بصیر حسن کے گھر پیدا ہوئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ گیت گا کر ایک نئی جوڑی روشناس کرائی ۔ صرف 15 سال کی عمر میں 1980ء میں اس وقت شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے میں کامیاب ہوئیں جب انہوں نے بھارتی فلم قربانی کا گانا آپ جیسا کوئی میری زندگی آئے گایا ۔ جسے فلم بینوں نے بے حد پسند کیا اور فلم انڈسٹری میں میوزک کو ایک نیا رنگ میں ڈھال دیا ۔

متعلقہ عنوان :