چوتھا اور سب سے بڑا این آر او تیار ،مہمان جانے اور میزبان استقبال کیلئے تیاریاں مکمل کئے ہوئے ہیں ‘ بابر اعوان،بھٹو کیس عدالتی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے اسے مٹانے کیلئے سپریم کورٹ سے اسکی جلد سماعت کی اپیل کرتا ہوں ‘سابق وفاقی وزیر
جمعہ 4 اپریل 2014 19:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) سابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ قوم کو جنرل (ر)پرویز مشرف ٹرائل کے حوالے سے آگاہ کر دینا چاہتا ہوں کہ چوتھا اور سب سے بڑا این آر او تیار ہو چکا ہے جسکے تحت مہمان جانے اور میزبان اسکے استقبال کے لئے تیاریاں مکمل کئے ہوئے ہیں ،بھٹو کیس عدالتی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے اسے مٹانے کے لئے سپریم کورٹ سے اسکی جلد سماعت کی اپیل کرتا ہوں ۔
جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر بابر اعوان نے کہا کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے ایل ایف او کو تحفظ فراہم کیامگر صرف ایک ادارے کے چیف کا ٹرائل کیا جا رہا ہے،میرے علم کے مطابق آرٹیکل 25تقاضہ کرتا ہے کہ 2000ء اور 2007 ء میں ایل ایف او کو تحفظ فراہم کرنے والے اداروں کے سابق سربراہوں کا بھی آرٹیکل 6کے تحت ٹرائل کیا جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے پرویز مشرف کے ٹرائل کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ سابق ادوار میں دو این آر اوز آئے ،موجودہ حکومت نے غیر ریاستی عناصر سے تیسرے این آر او کیا اور انکے قید ی رہا کر دئیے ۔میں قوم کو آگاہ کر دینا چاہتا ہوں کہ چوتھا اور سب سے بڑا این آر او تیار ہو چکا ہے جسکے ساتھ ہی مہمان جانے اور میزبان استقبال کے لئے تیاریاں مکمل کئے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت کی آبیاری کے لئے اپنی جان کی قربانی دی ۔ بھٹو کا قتل عدالتی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے اسے مٹانے کے لئے سپریم کورٹ سے اسکی جلد سماعت کی اپیل کرتا ہوں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.