مشرف کے معاملے میں آخری فیصلہ عدالت نے کرنا ہے ،حکومت نے مشرف سے معافی کا مطالبہ نہیں کیا ‘ خواجہ سعد رفیق ،ڈالر کی قیمت میں کمی سے مہنگائی نیچے آئی اور عوام کی قوت خرید میں اضافہ ہوا ہے ،حکومت پر دس ماہ میں کرپشن کاکوئی الزام نہیں لگا، وفاقی وزیر ریلوے
جمعہ 4 اپریل 2014 20:16
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے معاملے میں آخری فیصلہ عدالت نے کرنا ہے ،حکومت نے مشرف سے معافی کا مطالبہ نہیں کیا ،جو عدالت ملک کے وزیر اعظم اور بڑے سے بڑے افسران کو بلا سکتی ہے وہ کسی اور کو کیوں طلب نہیں کر سکتی اوراس حوالے سے عدلیہ پر کوئی دباؤ نہیں ،ڈالر کی قیمت میں کمی سے مہنگائی نیچے آئی اور عوام کی قوت خرید میں اضافہ ہوا ہے ،مسلم لیگ (ن)حکومت پر دس ماہ میں کرپشن کاکوئی الزام نہیں لگا،ڈروں حملے بند ہو چکے ہیں اور طالبان بھی مذاکرات کی میز پر آ چکے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز گورنمنٹ سکول چاچو والی میں تقریب سے خطاب اور بعدا زاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عام انتخابات سے قبل عوام سے جو وعدے کئے تھے اسے وہ سب یاد ہیں ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت ان وعدوں کی تکمیل کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔ حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔
ڈالر کی قدر میں کمی سے مہنگائی نیچے آئی اور عوام کی قوت خرید میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار کی لوٹ مار کی وجہ سے بد حالی کا شکار قومی ادارے اب پاؤں پر کھڑے ہو رہے ہیں۔ریلوے ملی تو کباڑ خانہ تھا جسے اب بحالی کی طرف گامزن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی معامالات میں کوئی بیرونی مداخلت نہیں ہو رہی،یہ صرف اس وقت ہوتی ہے جب حکمران کمزورہوں اور انکی ٹانگیں کانپتی ہوں،،جب ہم نے کوئی گڑ بڑ ہی نہیں کی تو بیرونی دباؤکا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے اور آخری فیصلہ عدالت نے کرنا ہے ۔ حکومت نے مشرف سے معافی کا مطالبہ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ ہے جس سے نجات پانے کے لئے حکومت دن رات کام کر رہی ہے ۔ طالبان مذاکرات کی میز پر آ گئے ہیں ،اگلے مرحلے میں کراچی ، خیبر پختوانخواہ اور اور بلوچستان میں امن قائم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں چھاؤنیوں کی نہیں بلکہ یونیورسٹیاں بنانے کی ضرورت ہے، حکومت بلوچستان کا احساس محرومی دور کرنا چاہتی ہے اور اس کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں سعودی عرب کی طرف سے امداد دینے پر انکے شکر گزار ہیں ، تاریخ گوا ہے کہ ماضی میں بھی برادر اسلامی ملک نے اسی جذبہ خیر سگالی کا اظہار کیا مگر بعض عناصر کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
خیبرپختونخوا میں ’پاکستان ڈیجیٹل سٹی‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط
-
اگر میرے کام میں مداخلت ہو اور میں روک نہ سکوں تو مجھے گھر چلے جانا چاہیے.جسٹس قاضی فیض عیسی‘سب کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے لیکن بولنے کی ہمت کوئی نہیں کررہا.جسٹس اطہر من اللہ
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے،وفاقی وزیراحسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.