طالبان کی اکثریت امن کے لیے تیار ہے،، صبر سے کام لینا چاہیے، انشاء اللہ ملک میں امن قائم ہوگا،عمران خان ،ملک میں قانون کی بالادستی اور حکمرانی ہونی چاہئیے، جس ملک میں انصاف کی بالادستی نہیں ہوتی وہاں عدل کا نظام اور امن قائم نہیں ہوسکتا، میڈیا سے بات چیت۔ تفصیلی خبر
ہفتہ 5 اپریل 2014 22:18
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان کی اکثریت امن کے لیے تیار ہے، مذاکرات جاری ہیں، صبر سے کام لینا چاہیے۔ ان شاء اللہ ملک میں امن قائم ہوگا۔ وہ ہفتے کو کراچی آمد کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی بالادستی اور حکمرانی ہونی چاہئیں۔
جس ملک میں انصاف کی بالادستی نہیں ہوتی وہاں عدل کا نظام اور امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ مذاکرات میں وقت لگتا ہے، دس سال میں 6ہزار آپریشن ہوئے لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ مذاکرات کی کامیابی اور ناکامی چاہنے والوں کے بارے میں سب جانتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم مفاد پرستی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.