پولیو ورکرز پر حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ملوث ہونے کا انکشاف ،حکومت معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا مشورہ ، بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کو کراچی اور خیبر پختوانخوا کے مختلف علاقوں میں کئی گروپس اور تنظیموں کا تعاون حاصل ہے ،رپورٹ ، بھارت پولیو کے خلاف مہم چلاکر پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازشیں کر رہا ہے ، رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر دی گئی
اتوار 6 اپریل 2014 19:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) ملک میں پولیو ورکرز پر حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے وزیراعظم نواز شریف کو قومی سلامتی سے متعلق ادارے کی طرف سے بھجوائی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ حکومت اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر پاکستان کے چہرے کو مسخ کرنے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” مقامی ایجنٹوں کے ذریعے پولیو ٹیموں پر حملوں میں براہ راست ملوث ہے۔
یہ انکشاف ہوا ہے قومی سلامتی کے ادارے کی تحقیقات رپورٹ میں جو وزیراعظم نواز شریف کو بھجوا دی گئی۔ذرائع کے مطابق، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کو کراچی اور خیبر پختوانخوا کے مختلف علاقوں میں ایسے گروپس اور تنظیموں کا تعاون حاصل ہے جنہوں نے ٹارگٹ کلرز ونگ قائم کر رکھے ہیں۔
(جاری ہے)
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے افغان انٹیلی جنس سے روابط رکھنے والے بعض چھوٹے گروپس کو پولیو ورکرز پر حملوں کے لئے فنڈز بھی فراہم کر رہی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت پولیو کے خلاف مہم چلاکر پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازشیں کر رہا ہے۔قومی سلامتی سے متعلق پاکستانی اداروں کی جانب سے حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ پولیو ورکرز پر حملوں میں را کے ملوث ہونے کا معاملہ نہ صرف عالمی سطح پر اٹھایا جائے بلکہ عالمی میڈیا میں بھی اجاگر کیا جائے۔ دوسری جانب بھارت پاکستانی شہریوں کے اپنے ملک میں داخلے کو پولیو فری سرٹیفکیٹ سے مشروط کرچکا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.