پرویز مشرف کے مقدمے کا پاک فوج سے کوئی تعلق نہیں، وفاقی وزیر احسن اقبال
ہفتہ 12 اپریل 2014 13:44
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے مقدمے کا فوج سے کوئی تعلق نہیں اور مشرف کے کیس کو فوج سے جوڑ کر ملک سے غداری کی جارہی ہے۔ اہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ملک کے سیاسی استحکام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں، ہمارا ایجنڈا پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنا ہے اور اب جب ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے تو ایسے وقت میں پرویز مشرف کی ٹیم اور وکلا ملک میں جو بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں وہ بدترین سازش ہے اور جو سیاسی نظام کو کمزور کرنے کی جو سازش کرے گا وہ پاکستان کا دشمن ہوگا۔
(جاری ہے)
احسن اقبال
نے کہا کہ پرویز مشرف کے مقدمے کا پاک فوج سے سے کوئی تعلق نہیں، فوج نے بڑی محنت سے اپنے چہرے سے مشرف کے داغ دھوئے ہیں، وہ ایک سیاستدان اور سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں اور ان کے خلاف آئین سے غداری کا مقدمہ بھی بطور سیاستدان چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ کم سے کم نقصان میں امن حاصل کیا جائے، آپریشن کرنا مشکل نہیں، آپریشن کسی وقت بھی شروع کیا جاسکتا ہے لیکن بعد میں اس سے پیچھے ہٹنا مشکل ہوگا۔ جنگ بندی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی میں کب تک توسیع ہے یہ سوال طالبان سے پوچھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.