اراکین تحریک انصاف خیبرپختونخوا اسمبلی کی پنجاب کو فراہم کی جانیوالی بجلی کاٹنے کی دھمکی
پیر 14 اپریل 2014 19:22
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل۔2014ء) تحریک انصاف کے اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی نے دھمکی دی ہے کہ اگر صوبے کے کسی بھی علاقے کی بجلی بند کی گئی تو پنجاب کی ٹرانسمیشن لائنیں کاٹ دیں گے۔پشاور پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ارکان صوبائی اسمبلی محمود خان اور فضل الہٰی کا کہنا تھا کہ بجلی پر پہلا حق خیبر پختونخوا کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متھرا اور شاہی بالا کے فیڈر بند ہونے سے 5 ہزار افراد بجلی سے محروم ہوجائیں گے۔ اگر صوبے کو بجلی فراہم نہ کی گئی تو جیل بھرو تحریک شروع کریں گے۔صوبائی اسمبلی کے اراکین نے کہا کہ وزیراعظم نے غیرسنجیدہ شخص کوبجلی وپانی کا وزیربنا دیا ہے اگر پشاور کے فیڈر بند کیے گئے تو ہم پنجاب کی ٹرانسمیشن لائنیں کاٹ دیں گے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ وزیرپانی وبجلی عابد شیرعلی پریس کانفرنس کے دوران متعدد باراس بات کا اظہارکر چکے ہیں کہ خیبرپختوانخوا کے اکثرعلاقوں میں نہ صرف بجلی چوری ہوتی ہےبلکہ صوبائی کابینہ میں شامل وزیرکے علاقوں کے لوگ بجلی چوری کرنے کے ساتھ ب بل بھی ادا نہیں کرتے لہٰذا ان علاقوں کے فیڈرز بند کردیئے جائیں گے۔
گزشتہ روز صوبائی وزیرصنعت شوکت یوسف زئی نے کہا تھا کہ اگر عابد شیرعلی پشاورآئے تو انہیں مینٹل اسپتال میں داخل کرادیا جائے گا جب کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک بھی عابد شیرعلی کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ پختونوں کو بجلی چورکہنے والے عابد شیر علی اپنی زبان کو لگام دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.