افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلاء کے بعداقوامِ متحدہ کے کثیرالقومی امن دستوں کی موجودگی ضروری ہے،سینیٹر مشاہد حسین سید، ہمسایہ ممالک کو ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے، پاکستان، ایران اور افغانستان کے مابین سہ فریقی سیمینار سے خطاب
بدھ 16 اپریل 2014 19:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع اور پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے افغانستان میں نیٹو افواج کے انخلاء کے بعد کی صورتحال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے افغانستان میں اقوامِ متحدہ کے تحت غیر ہمسایہ ممالک پرمشتمل کثیرالقومی امن دستوں کی موجودگی پرزور دیا ہے اور کہا ہے کہ علاقائی منظرنامے میں پاکستان کی اہمیت کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا جبکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے ایران، افغانستان اور پاکستان کو باہمی طور پرتعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے سینٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹیجک سٹڈیز اور جرمن ادارے کے اے ایس کے زیراہتمام پاکستان، ایران اور افغانستان کے مابین سہ فریقی سیمینار سے اپنے کلیدی خطاب میں شام میں جاری بحران اور کریمیا تنازع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے ہمسایہ ممالک کو ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.