سیالکوٹ، لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی رہائش گاہ کے باہر سینکڑوں افراد کااحتجاجی مظاہرہ
اتوار 20 اپریل 2014 22:30
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف سیالکوٹ میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی رہائش گاہ کے باہر سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور اس مظاہرہ کے دوران احتجاج کرنے والے ایک شہری کی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی ہے ۔
(جاری ہے)
ڈیفنس ہیومن رائٹس کے ڈائریکٹر کامران کی قیادت میں سینکڑوں افراد ریلی کی شکل میں وفاقی وزیردفاع خواجہ محمد آصف کے گھر کے باہر پہنچے اور یہاں چار ماہ سے لاپتہ حافظ عبدالجبار شاکر اور محمد وقاص کی عدم بازیابی کے خلاف نعرے بازی کی ۔
احتجاج کرنے والا ایک شہری فواد وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی رہائش گاہ کے باہر لگے ہوئے بیرئیر کو پھلانگتے ہوئے گر کر زخمی ہوگیا جس کے بارے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ۔پولیس کی بھاری نفری بھی اس موقعہ پر موجود تھی ۔بعدازاں لاپتہ افراد کے حوالے سے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کے بعد احتجاج کرنے والے پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.