سندھ اسمبلی میں پیر کو رواں مالی سال 2013-14 کے بجٹ کے حوالے سے 9ماہ کی رپورٹ پیش کردی گئی،سندھ اسمبلی کو یہ اعزاز حاصل ہوگیا وہ پاکستان کی پہلی اسمبلی ہے، جس میں قبل از بجٹ بحث ہوگی، وزیر قانون سکندر میندھرو
پیر 21 اپریل 2014 20:18
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء) سندھ اسمبلی میں پیر کو رواں مالی سال 2013-14 کے بجٹ کے حوالے سے 9ماہ کی رپورٹ پیش کردی گئی، جس میں اس عرصے کے دوران صوبے کو اب تک ہونے والی آمدنی اور ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات کی تفصیل دی گئی ہے۔ یہ رپورٹ وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر میندھرو نے پیش کی اور کہا کہ اس رپورٹ پر بحث کے لئے 5 دن مختص کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کو یہ اعزاز حاصل ہوگیا ہے کہ وہ پاکستان کی پہلی اسمبلی ہے، جس میں قبل از بجٹ بحث ہوگی۔ کسی اور اسمبلی میں یہ بحث نہیں ہوتی۔ صرف قومی اسمبلی میں پری بجٹ پریذنٹیشن دی جاتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران وفاقی حکومت سے حاصل ہونے والی رقم کا تخمینہ 4 کھرب 9 ارب 1 کروڑ 26 لاکھ روپے لگایا گیا تھا جبکہ یکم جولائی 2013ء سے 31 مارچ 2014ء کے دوران 2 کھرب 61 ارب 58 کروڑ 19 لاکھ روپے وصول ہوئے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.