ریلوے نے ممکنہ دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر حساس مقامات کی سکیورٹی کیلئے پنجاب پو لیس سے مدد مانگ لی، ریلوے ٹریکس کے اوپر عام گزر گاہ کے طور پر استعمال ہونیوالے پلوں کے اطراف میں بھی لوہے کی چادریں لگا نے کا سلسلہ بھی شروع
منگل 22 اپریل 2014 20:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) وزارت ریلوے نے ممکنہ دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر پنجاب میں حساس مقامات کی سکیورٹی کیلئے پنجاب پو لیس سے مدد مانگ لی ، ریلوے ٹریکس کے اوپر عام گزر گاہ کے طور پر استعمال ہونیوالے پلوں کے اطراف میں بھی لوہے کی چادریں لگا نے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔
(جاری ہے)
ریلوے پولیس کے ذرائع کے مطابق پنجاب کی حدود میں ریلوے کے متعدد پلوں سمیت درجنوں مقامات انتہائی حساس ہیں اور یہاں پر ممکنہ طو رپر دہشتگردی کے کا خدشہ ہے ۔
کم نفری کے باعث پنجاب حکومت سے ان مقامات کی سکیورٹی کی درخواست کرتے ہوئے پنجاب پولیس کی مدد مانگی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے ۔دوسری طرف ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مختلف ریلوے ٹریکس پر بنے ہوئے متعدد پل عام گزر گاہ کے طور پر استعمال ہوتے ہیں اور ان پلوں کے اوپر سے ٹرینوں کی آمدورفت کو بآسانی دیکھاجا سکتا ہے ۔ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچنے کیلئے ان پلوں کے اطراف میں لوہے کی چادریں لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کا آغاز کر دیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.