
جنوبی کوریا،ڈوب جانے والے بحری جہاز سے 108لاشیں برآمد،مزیدکی تلاش جاری،تلاش کا کام اگلے دوروزتک جاری رہیگا،زیرآب روبوٹ کا استعمال بھی شروع،کپتان کو پھانسی دی جائے،لواحقین کی پریس کانفرنس
منگل 22 اپریل 2014 21:53

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) جنوبی کوریا میں ڈوب جانے والی فیری سے 108 لاشیں برآمدکرلی گئیں،تلاش کا کام اگلے دوروز تک جاری رکھا جائیگاجبکہ امدادی کارکنوں نے زیرِ آب روبوٹ کا استعمال بھی شروع کردیا ہے،ادھر ڈوب کر ہلاک اورلاپتہ ہونے والوں کے لواحقین نے مطالبہ کیاہے کہ کپتان غلطی کے مرتکب ہیں اس لیے فوری طورپر کپتان کو پھانسی دی جائے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو موسم بہتر ہوتے ہی امدادی کارکنان نے اس کا فائدہ اٹھایااورفیری سے 108لاشیں نکال لیں جبکہ اس بحری جہاز میں سوار سینکڑوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں،حکام نے بتایاکہ اب تک پانچ افراد پر اپنی ڈیوٹی انجام نہ دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ عملے کے چھ اراکین اب حراست میں ہیں،حکام کے مطابق سینکڑوں غوطہ خور اور امدادی کارکن دن رات بچ جانے والوں کی تلاش کی کوشش کررہے ہیں یا پھر مرجانے والوں کی لاشوں کو ڈھونڈ رہے ہیں،امدادی کارکنوں نے زیرِ آب روبوٹ کا استعمال بھی شروع کردیا ہے،انہوں نے بتایاکہ اس جہاز میں مجموعی طور پر 476 افراد سوار تھے جن میں 339 بچے اور ان کے ٹیچر سوار تھے جو تفریح کیلئے قریبی جزیرے تک جارہے تھے،ریسکیو آفیشلز کا کہنا تھا کہ وہ اگلے دو روز تک جہاز میں موجود افراد کی تلاش جاری رکھیں گے،ادھر ڈوب کر ہلاک اورلاپتہ ہونے والوں کے لواحقین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کپتان غلطی کے مرتکب ہیں اس لیے فوری طورپر کپتان کو پھانسی دی جائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران میں 5.7 شدت کا خوفناک زلزلہ، کئی شہر لرز اٹھے
-
امریکی ایٹمی آبدوزوں کی تعیناتی پر روس کی وارننگ
-
بھارت نے روسی پیٹرول خریدنا بند نہ کیا تو ٹیرف میں نمایاں اضافہ کریں گے، ٹرمپ
-
پاکستانی جنگجو روس کے لیے یوکرین میں لڑ رہے ہیں یوکرینی صدر کا دعوی
-
اسرائیلی وزیراعظم کا فوجی آپریشن میں توسیع، غزہ کی پٹی پرمکمل قبضے کا ناپاک فیصلہ
-
اسرائیلی حکومت نے بھی مودی سرکار کو بڑا جھٹکا دیدیا
-
سوڈان میں قحط نے بھوکے شہریوں کو گھاس چارہ کھانے پر مجبور کر دیا
-
امریکا نے سیاحوں پر سخت ویزا شرط عائد کر دی
-
گودی میڈیا نے ٹرمپ کو ذہنی مریض، خود پسند اور نااہل قرار دینا شروع کر دیا
-
روسی صدرپیوٹن کا بڑا قدم، روس نے خطرناک ہتھیاروں پر پابندی ختم کر دی
-
پیرس میں 50 سال سے اخبار بیچنے والے پاکستانی کو فرانس کا اعلی سول اعزاز دینے کا اعلان
-
یو اے ای میں شدید گرمی کی لہر، پارہ 51 ڈگری سے بھی تجاوز کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.