
روسی صدرپیوٹن کا بڑا قدم، روس نے خطرناک ہتھیاروں پر پابندی ختم کر دی
منگل 5 اگست 2025 12:13

(جاری ہے)
روسی وزارت خارجہ نے دعوی کیا کہ امریکی ساختہ ایسے میزائل یورپ اور ایشیا و بحرالکاہل میں تعینات کرنے کی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے۔
انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورس ٹریٹی یعنی آئی این ایف معاہدے کے تحت فریقین اس بات کے پابند ہیں کہ وہ زمین سے درمیانے اور کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک اور کروز میزائل نہ تیار کرسکتے ہیں نہ ان کی جانچ کی جاسکتی ہے۔ساتھ ہی ایسے میزائل تعینات بھی کیے جاسکتے۔درمیانے فاصلے کے میزائلوں کی رینج ایک ہزار ایک کلومیٹر سے 5 ہزار 500 کلومیٹر ہے جبکہ کم فاصلے کے میزائلوں کی رینج 500 سے ایک ہزار کلومیٹر ہے۔معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک ان میزائلوں کے لانچرز بھی تیار نہیں کرسکتے۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق وہ حالات تبدیل کردیے گئے ہیں جن میں ایسے ہتھیاروں کی تعیناتی سے متعلق یکطرفہ معطلی برقرار رکھی جاسکتی تھی۔اس لیے اب یہ اعلان کیا جاسکتا ہے کہ روسی فیڈریشن ماضی میں خود پر لگائی گئی پابندیوں پر عمل سے متعلق خود کو مزید پابند محسوس نہیں کرتی۔روسی وزارت خارجہ نے خبردارکیا کہ ملکی قیادت مناسب جوابی اقدامات کا فیصلہ کرے گی جس کا انحصار امریکی اور دیگر مغربی ممالک کے درمیانے درجے کے میزائلوں کی تعیناتی کی تعداد پر ہوگا۔ یہ فیصلہ اس بات پر بھی منحصر ہوگا کہ عالمی سلامتی اور اسٹریٹیجک استحکام کیلئے عمومی صورتحال کیا بنتی ہے۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق مغربی ممالک ایسے اقدامات کر رہے ہیں جن کے نتیجے میں روس سے ملحق علاقوں میں میزائلوں کی تعیناتی کا امکان ہے جس کی وجہ سے روس کو براہ راست خطرات لاحق ہیں۔روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پچھلے سال سلامتی کونسل کو بتایا تھا کہ امریکا نہ صرف میڈیم اور شارٹ رینج کے زمین سے مار کرنے والے میزائل نہ صرف بنا رہا ہے بلکہ انہیں مشقوں کیلئے ڈنمارک اور فلپائن بھی لایا گیا ہے۔ یہ واضح نہیں کہ وہ میزائل وہاں سے واپس لیجائے گئے یا نہیں۔روسی میڈیا کے مطابق امریکا نے آئی این ایف معاہدے سے سن2019 کے اوائل میں یکطرفہ نکلنے کا اعلان کیا تھا اور معاہدے کی مدت 2 اگست سن 2019 کو ختم ہوچکی ہے۔یاد رہے کہ سابق سوویت یونین کے لیڈر میخائل گورباچوف اور سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن نے 1987 میں آئی این ایف معاہدے پر دستخط کیے تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران میں 5.7 شدت کا خوفناک زلزلہ، کئی شہر لرز اٹھے
-
امریکی ایٹمی آبدوزوں کی تعیناتی پر روس کی وارننگ
-
بھارت نے روسی پیٹرول خریدنا بند نہ کیا تو ٹیرف میں نمایاں اضافہ کریں گے، ٹرمپ
-
پاکستانی جنگجو روس کے لیے یوکرین میں لڑ رہے ہیں یوکرینی صدر کا دعوی
-
اسرائیلی وزیراعظم کا فوجی آپریشن میں توسیع، غزہ کی پٹی پرمکمل قبضے کا ناپاک فیصلہ
-
اسرائیلی حکومت نے بھی مودی سرکار کو بڑا جھٹکا دیدیا
-
سوڈان میں قحط نے بھوکے شہریوں کو گھاس چارہ کھانے پر مجبور کر دیا
-
امریکا نے سیاحوں پر سخت ویزا شرط عائد کر دی
-
گودی میڈیا نے ٹرمپ کو ذہنی مریض، خود پسند اور نااہل قرار دینا شروع کر دیا
-
روسی صدرپیوٹن کا بڑا قدم، روس نے خطرناک ہتھیاروں پر پابندی ختم کر دی
-
پیرس میں 50 سال سے اخبار بیچنے والے پاکستانی کو فرانس کا اعلی سول اعزاز دینے کا اعلان
-
یو اے ای میں شدید گرمی کی لہر، پارہ 51 ڈگری سے بھی تجاوز کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.